لیہ(صبح پا کستان)ٹی ایم اے کی کارکردگی لیہ شہر کی سیوریج لائن بند ہونے سے گلی محلے روڈز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گذشتہ روز آنے والی بارش سے سیلاب کا منظر پیش کرنے لگے،سڑک کا سارا پانی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مین گیٹ،ایڈمنسٹریشن بلاک،گائنی بلاک کے سامنے پانی جمع ہونے کی وجہ سے مریضوں ،لواحقین اور عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لیہ شہر کی مین سیوریج لائن بند ہونے سے نکاسی آب نہیں ہورہی جس کی وجہ سے گذشتہ روز شدید بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ گٹروں کا پانی بھی گلی محلوں اور سڑکوں پر نکل آیا،ہسپتال روڈ پر نکلا پانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرلیا جس کی وجہ سے ہسپتال کے مختلف بلاک اور پلاٹ سیلابی پانی کا منظر پیش کرنے لگے۔