گزشتہ دنوں چوک اعظم میں ہونے والے فائرنگ کے المناک واقعہ میں دو نوجوان مارے گئے .بتایا جاتا ہے کہ متحارب فریقین ہمساےبھی تھے , اور دوست بھی .مقتول شہزاد گجر صحافی تھے اور ایک نجی نیوز چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر بھی تھے جبکہ دوسرے قاسم خان کا تعلق کاروباری خاندان سے تھا فیصل آباد روڈ پر ان کے لکڑی کے ارے ہیں ..فائرنگ کے واقعہ میں دو نوجوان قتل اور چار زخمی ہوے .اس واقعہ پر شہر کی فضاء اتنے دن گزر جانے کے باوجود سوگوار ہے .
چوک اعظم میں لا قانونیت اور کھلے بربریت کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی بہت سے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں , گو قانون نافز کرنے والے ادارے کاروائی بھی کرتے ہیں ملزمان گرفتار بھی ہوتے ہیں لیکن ان واقعات میں اے روز اضافہ ہو رہا ہے ..
ایسے حالات میں پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی شہری امن میں سول سوسائٹی کا کردار بھی بہت اہم ہوتا ہے ..لیکن انتہائی معذرت کے ساتھ مجھے چوک اعظم کی سول سوسائٹی لا تعلق , خاموش اور بے حس اور غیر فعال محسوس ہوئی ہے ..
ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے مقامی سول سوسائٹی بھی اپنا فعال کردار ادا کرے .
مجھے یاد ہے ایک زمانے میں شہر میں امن امان کو یقینی بنانے کے لئے مقامی سول سوسائٹی بہت متحرک نظر آتی تھی
ماضی میں سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کی ایسی کاوشیں ہمارے دوست غلام رسول اصغر کرتے رہے ہیں لیکن اب ان کے علیل ہونے کے سبب ان کی خاصی کمی محسوس ہوتی مگر آج ان کاوشوں کی زیادہ ضرورت ہے اب بھی اسی تحرک کی ضرورت ہے .,مقامی ممران اسمبلی, سابق ممبران اسمبلی , میڈیا سمیت اعجاز گل , مقبول ہراج , چوہدری خالد , ملک مزمل تھیم ایڈووکیٹ,پروفیسرمحمداحمد , ریاض گروان , اظہر خان کھتران, رانا لیاقت , اقبال چوہان اور دیگر سماجی سیاسی اور تاجر زمہ داران آگے بڑھیں اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں










