علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے ہم سارا پاکستان بند کریں گے،یہ شروعات ہیں،اسکے بعد آپ سڑکوں پر بھی دیکھ لیں گے، 8فروری کو ملک بند کرنے کا اعلان ہوا تھا، لیکن انھوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ساری پتنگیں آئیں گی اور اوپر قیدی نمبر 804 لکھا ہوگا۔
علیمہ خانم نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج منگل کا دن ہےفیملی اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت ہے مگر بانی سے ملاقات نہیں ہورہی، پچھلے ایک سال میں جو ملاقاتیں ہوئی وہ صرف دو درجن ہو ئی ہیں انھوں نے بانی کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا ہے ہماری آخری ملاقات دو دسمبر کو کرائی گی سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے تھے زبردستی 8 منٹ ملاقات کی تھی ان کا خیال تھا کہ بانی کو زہنی مریض بنادیں گے بانی اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ہم خوش قسمت فیملی ہے کہ بانی جیسا شخص ہماری فیملی میں ہے۔
بانی نے پاکستان کے لیئےقربانی کا بہت اعلی درجہ مقرر کردیا ہے انھوں نے اپنے سارے کیسز کا سامنا کیا ہے ججز نہیں مل رہے جو بانی کے خلاف سزائیں دیں گےایک سال سے بانی کی اپیل نہیں سنی گئی جب یہ چاہتے تھے کہ جھوٹے کیسسز پر بانی بھاگ جائیں لیکن وہ نہیں بھاگے بانی تما م کیسسز میں سرخرو ہوئے،اب انکو ججز نہیں مل رہے جو بانی کو جھو ٹےکیسسز میں سزا سنائیں۔
سورس ۔
https://www.express.pk/









