لیہ {صبح پا کستان}محکمہ انہار اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے لیہ تونسہ پل کے خود ساختہ اپروچ روڈ کی تعمیر پر اعتراضات بارے بریفنگ۔ بند و دستی سڑک کی تعمیر سے پانی کے رخ کے تبدیل ہونے، لیہ تونسہ پل، ایف نارتھ بند لیہ کو شدید نقصان کا خدشہ۔ لیہ تونسہ پل کے اپروچ روڈ منظور شدہ پی سی ون اور ایس او پیز کے تحت بنایا جائے گا۔ یہ بریفنگ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت سیلاب کے پیشگی انتظامات بارے جائزہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک،شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم،محبوب اقبال ہنجرا،ڈی ایس پی محمد حیات،ایکسین انہار حفیظ احمد،ڈپٹی ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھرانی،سی ای او تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم، ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری، ڈی ڈی ایم سی واصف رحمان، سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ علی عباس و دیگر موجود تھے۔ ایکسیئن انہار حفیظ احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹیننس این ایچ اے محمد فواد نے اجلاس میں بتایا کہ بند و دستی سڑک سے نہ صرف پانی کے رخ میں تبدیلی ہوگی بلکہ ناقص مٹیریل کے باعث پانی کے زیادہ بہاؤ سے سڑک کے بہہ جانے کا خطرہ ہے جس سے کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں جانی وہ مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے حکام معاملہ کو فوری ٹیک اپ کرے اور اپروچ روڈ کی تکمیل کے لیے فنڈز کے حصول کے لیے محکمہ کو لکھا جائے اور فوری طور پر ایف نارتھ بند کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار لیہ سٹی بند و دیگر حفاظتی انفراسٹرکچر کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھیں اور ٹیموں کو فیلڈ میں موبلائز رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ریسکیو 1122 کسی بھی ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مستعد رہے اور درکار امدادی سامان وہ آلات کے لیے بروقت محکمہ سے رجوع کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے گزشتہ سال نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال اور آئندہ کے اقدامات بارے بریفنگ دی
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










