• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ضلع لیہ میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے گرینڈ اظہارِ یکجہتی ریلیاں

webmaster by webmaster
مارچ 10, 2026
in جنوبی پنجاب
0
ضلع لیہ میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے  گرینڈ اظہارِ یکجہتی  ریلیاں

لیہ،کروڑ لعل عیسن( صبح پا کستان ) ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ختم نبوت چوک سے کشمیر چوک تک گرینڈ یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر کوارڈی نیشن کلیم اللہ خان، ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ، سی ای او میونسپل کمیٹی شبانہ رشید، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس، صدر پریس کلب محسن عدیل، چیئرمین تاجران تنویر احمد خان، جنرل سیکرٹری پریس کلب خالد محمود شوق، سیاسی سماجی شخصیات، افسران، ورکرز، اہلکاروں، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریلی کشمیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے قومی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفات، ہماری افواج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر انجمن تاجران اظہر ہانس نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے مضبوط فوج ضروری ہے۔ صدر پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے کہا کہ پاکستان خطہ میں پائیدار امن کا ضامن ہے اور پاک فوج وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے مصروف عمل ہے۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ اسی طرح ضلع کی دیگر تحصیلوں چوبارہ اور کروڑ لعل عیسن میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
*کروڑ لعل عیسن: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی*
کروڑ لعل عیسن تحصیل انتظامیہ اور تحصیل پریس کلب کروڑ کے صحافیوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کروڑ *اصغر علی چیمہ* اور صدر تحصیل پریس کلب کروڑ *محمد آصف خان* نے کی۔ریلی کمیٹی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی *تکبیر چوک* پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ریلی میں سی او میونسپل کمیٹی کروڑ *عمار الطاف گرمانی، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب **سکندر ابراہیم، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب **امیر عبداللہ اعوان* سمیت صحافیوں *ظہور احمد بزدار، ملک نوید احمد چنڈی، ریاض حسین نظامی، عبدالغفار صدیقی، وسیم کانجو، ساجد رشید، محمد عمران خان لاشاری، مرتضیٰ نہرہ، منیر احمد، عمران موسی خیلوی* اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سول سوسائٹی، ستھرا پنجاب ٹیم اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے

Tags: layyah newss
Previous Post

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب ، معیشت کے استحکام کے لئے 14 نکاتی فیصلوں کا اعلان

Next Post

کیا ایران ایٹمی دہلیز پار کر چکا ہے ؟؟ تحریر: ۔۔۔ ارشاد رائے

Next Post
پارلیمنٹ کا تقدس اور اخلاقی انحطاط  .. تحریر – ارشاد راۓ

کیا ایران ایٹمی دہلیز پار کر چکا ہے ؟؟ تحریر: ۔۔۔ ارشاد رائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
لیہ،کروڑ لعل عیسن( صبح پا کستان ) ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ختم نبوت چوک سے کشمیر چوک تک گرینڈ یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر کوارڈی نیشن کلیم اللہ خان، ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ، سی ای او میونسپل کمیٹی شبانہ رشید، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس، صدر پریس کلب محسن عدیل، چیئرمین تاجران تنویر احمد خان، جنرل سیکرٹری پریس کلب خالد محمود شوق، سیاسی سماجی شخصیات، افسران، ورکرز، اہلکاروں، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریلی کشمیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے قومی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفات، ہماری افواج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر انجمن تاجران اظہر ہانس نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے مضبوط فوج ضروری ہے۔ صدر پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے کہا کہ پاکستان خطہ میں پائیدار امن کا ضامن ہے اور پاک فوج وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے مصروف عمل ہے۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ اسی طرح ضلع کی دیگر تحصیلوں چوبارہ اور کروڑ لعل عیسن میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ *کروڑ لعل عیسن: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی* کروڑ لعل عیسن تحصیل انتظامیہ اور تحصیل پریس کلب کروڑ کے صحافیوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کروڑ *اصغر علی چیمہ* اور صدر تحصیل پریس کلب کروڑ *محمد آصف خان* نے کی۔ریلی کمیٹی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی *تکبیر چوک* پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ریلی میں سی او میونسپل کمیٹی کروڑ *عمار الطاف گرمانی، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب **سکندر ابراہیم، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب **امیر عبداللہ اعوان* سمیت صحافیوں *ظہور احمد بزدار، ملک نوید احمد چنڈی، ریاض حسین نظامی، عبدالغفار صدیقی، وسیم کانجو، ساجد رشید، محمد عمران خان لاشاری، مرتضیٰ نہرہ، منیر احمد، عمران موسی خیلوی* اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سول سوسائٹی، ستھرا پنجاب ٹیم اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.