لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا ایک روشن استعارہ ہے-نیلسن منڈیلا نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے-نسل پرستی اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے نیلسن منڈیلا کی خدمات تاریخ عالم کا حصہ بن چکی ہیں -مسلم لیگ(ن) کی حکومت مساوات، انصاف اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نیلسن منڈیلا ڈے کا مقصد لوگوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ہے-دنیا کو بدلنے کے لیے تعلیم سب سے بہترین ٹول ہے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی بھی چین سے نہیں بیٹھ سکتا-ہر انسان دنیا کو بہتر بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے-
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails







