بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور {ویب ڈیسک } وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف ...
لاہور {ویب ڈیسک } وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف ...
لاہور . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی ہے۔ جاتی امراء میں ...
لاہور . امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو چار دن کا الٹی ...
لاہور . پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ 21 تاریخ ...
لاہور . آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں ...
جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان نے سیشن (اپریل 2024 تا اپریل 2029) کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن کو امیر منتخب ...
لاہور. حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہو گئے ۔ وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے ...
تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس بنانے کے معاملے کے بعد پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، ...
لاہور. پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ...
لاہور ۔ محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے شہری کئی ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلاہور {ویب ڈیسک } وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا،آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، مودی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔