• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بہاولنگر واقعہ پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی: آئی جی پنجاب

webmaster by webmaster
اپریل 13, 2024
in First Page, لاہور
0
بہاولنگر واقعہ پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی: آئی جی پنجاب

لاہور . آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، فورس پر لازم ہے کہ وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ گن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو۔

بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں، بہاولنگر کے واقعہ پر دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر فوری ایکشن لیا، آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ دونوں اداروں نے مل کر فوری علاقے کا دورہ کیا، میٹنگز کی گئی، معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاملے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن انکوائری قائم کر دی گئی، جوائنٹ انویسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، پنجاب پولیس کی لیڈر شپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کالعدم تنظیم یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب ہم خدانخواستہ دشمن کے پیچھے نہیں جائیں گے، پنجاب پولیس کے جوانوں میں مایوسی پھیلانے کیلئے بعض پرانے واقعات کی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

آئی جی نے کہا کہ ڈاکوؤں، چوروں، بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر کیساتھ جنگ اسی جوش و جذبے کیساتھ جاری رہے گی، پنجاب پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے ملکر دہشتگردوں اور شرپسندوں کو نیست و نابود کر کے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے۔

Post Views: 37
Source: https://lahorenews.tv/
Tags: lahore news
Previous Post

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

Next Post

مظفرگڑھ:علی پور میں قتل کیے گئے8 افراد سپردخاک

Next Post
مظفرگڑھ:علی پور میں قتل کیے گئے8 افراد سپردخاک

مظفرگڑھ:علی پور میں قتل کیے گئے8 افراد سپردخاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور . آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، فورس پر لازم ہے کہ وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ گن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو۔ بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں، بہاولنگر کے واقعہ پر دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر فوری ایکشن لیا، آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ دونوں اداروں نے مل کر فوری علاقے کا دورہ کیا، میٹنگز کی گئی، معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاملے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن انکوائری قائم کر دی گئی، جوائنٹ انویسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، پنجاب پولیس کی لیڈر شپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کالعدم تنظیم یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب ہم خدانخواستہ دشمن کے پیچھے نہیں جائیں گے، پنجاب پولیس کے جوانوں میں مایوسی پھیلانے کیلئے بعض پرانے واقعات کی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ آئی جی نے کہا کہ ڈاکوؤں، چوروں، بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر کیساتھ جنگ اسی جوش و جذبے کیساتھ جاری رہے گی، پنجاب پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے ملکر دہشتگردوں اور شرپسندوں کو نیست و نابود کر کے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.