ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مقیم جموں و وادی کشمیر کے ووٹرز کے لیے قائم پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات، چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے کیے جانے والے اقدامات نیز آئندہ ماہ پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے انتظامات اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو سید نوید عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید نے شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوران قائم کیے جانے والے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی، مؤثر انتظامی نگرانی اور ووٹرز کے لیے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابی عمل پرامن، شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو۔انہوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ، جلوسوں کے روٹس، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، روشنی، ریسکیو اور طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں آئندہ ماہ ہونے والے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز پر سکیورٹی، ٹریفک پلان، پینے کے صاف پانی، بجلی، طبی امداد، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امیدواروں اور ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور ہر مرحلے پر قانون و ضابطے کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ تینوں اہم سرگرمیاں پرامن، منظم اور کامیاب انداز میں منعقد ہو سکیں۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








