• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ھاسا، مخول تے اتھرو ، تحریر ۔ ریاض الحق بھٹی

webmaster by webmaster
فروری 13, 2026
in کالم
0
سوچ کر بویا کرو ۔۔۔  تحریر ۔ ریاض الحق بھٹی

مستقل کالم ۔ ارداس

الحمدللہ ، بفضل خدا ہم دیکھ سکتے ہیں اور سن سکتے ہیں ، کیا ہوا اگر بول نہیں سکتے ۔ کیونکہ خاموشی عبادت ہے اور ہم صدیوں سے سے مصروف عبادت ہیں جس کے عظیم الشان اجر و ثواب ہمیں آخرت میں ملیں گے ، دنیا کا کیا ہے یہ تو عارضی ہے اس عارضی جہان کے لیے خود کو کیوں ہلکان کر یں،،،
تاریخ خود کو دہرا،دہرا کر ہلکان ہو رہی کہ دنیا کی پہلی دہشتگردی بھی مسجد میں ہوئی تھی جب مولا علی علیہ السلام کو حالت سجدہ میں ابن ملجم ملعون نے وار کر کے شہید کیا اور آج بھی اس کی نسل کے لوگ یہ کام کر رہے ہیں ، یہ شیطانی فریضہ ، شوق ابلیسی مدتوں سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہےگا ۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم شیطان مردود سے ڈر کر سجدہ ریز ی چھوڑ دیں
لیکن
یہ تو فرض ہے کہ ایسے شیطانوں سے باقاعدہ خبردار رہیں اور ان کے حملہ کرنے سے پہلے ہی انہیں نیست و نابود کر دیں ،،
یہ شیطانیت دراصل بھوک ہے اقتدار کی ، زر کی ، بے انصافی کی اور لاقانونیت کی ، مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بھوک سب سے زیادہ وزنی ہوتی ہے اس کے نیچے حسن ، علم، حکمت، عقل،فکر، دانائی اور دانش سب کچھ دب کر رہ جاتا ہے بلکہ مر جاتا ہے ،،، تاریخ نے یہ سبق بار بار دھرایا ، سنایا مگر ہم نے نہیں سنا،،، کہیں ہم تو ان لوگوں میں شامل نہیں جن کے بارے میں قرآن پاک کہتا ہے کہ ،، ہم نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے ، یہ سن نہیں سکتے دیکھ نہیں سکتے ،،، اللہ اکبر ، استغفرُللہ ،،، اللہ کی پناہ ،
کہتے ہیں کہ برصغیر میں ہندو مسلمانوں کو مارتے تھے پھر مسلمانوں نے سوچا کہ اپنا ملک بنائیں جہاں صرف مسلمان ہی مسلمانوں کو ماریں اور یوں ہم کامیاب ہو گئے ،، اب ہمیں کافر کے ہاتھوں مرنے کا اندیشہ نہیں رہا ہم نے اسباب انجام میں خود کفالت حاصل کر لی ہے ،
بین کرتے تو زمانے میں تماشہ بنتے،
ہم نے ہنستی ہوئی آنکھوں سے خسارے دیکھے،
فکر فردا سے بے نیاز اور سود و زیان سے بے خبر زندگی کے اپنے ٹھاٹھ ہیں جو کسی اور کو میسر نہیں ، ایسے ٹھاٹھ باٹھ ،ایسی شہنشاہیت کو گنوانا تو بے وقوفی ہوگی۔ اب تو ہمیں یہ بھی پرواہ نہیں کہ زمانہ کہے
کتنے عجیب لوگ ہیں دور جدید کے
دل میں حسین جیب میں سکے یزید کے ،
شاعر نے کہا تھا کہ زندگی تماشا بنی ، دنیا دا ہاسا بنی ، بس ایسا ہی ہے کہ اس زندگی کو ہاسے، مخول اور اتھرو ، آنسوؤں کی نزر کر دیا جائے۔
ہم یہی تو کیے جا رہے ہیں اور اسی طرح جیے جا رہےہیں ،،،

ریاض الحق بھٹی

Post Views: 48
Tags: column by riyaz bhatti
Previous Post

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں کتاب "ہیروشیما کے آنسو” کی تقریبِ پذیرائی منعقد

Next Post

ختم نبوت ، بہاولپور کے مرحوم جج اکبرکا تاریخ ساز فیصلہ ، جھوٹے مدعیان نبوت اور اس کے پیروکار مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ۔ اکرم انصاری

Next Post
ختم نبوت ، بہاولپور کے مرحوم جج اکبرکا تاریخ ساز فیصلہ  ، جھوٹے مدعیان نبوت اور اس کے پیروکار مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ۔ اکرم انصاری

ختم نبوت ، بہاولپور کے مرحوم جج اکبرکا تاریخ ساز فیصلہ ، جھوٹے مدعیان نبوت اور اس کے پیروکار مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ۔ اکرم انصاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
مستقل کالم ۔ ارداس الحمدللہ ، بفضل خدا ہم دیکھ سکتے ہیں اور سن سکتے ہیں ، کیا ہوا اگر بول نہیں سکتے ۔ کیونکہ خاموشی عبادت ہے اور ہم صدیوں سے سے مصروف عبادت ہیں جس کے عظیم الشان اجر و ثواب ہمیں آخرت میں ملیں گے ، دنیا کا کیا ہے یہ تو عارضی ہے اس عارضی جہان کے لیے خود کو کیوں ہلکان کر یں،،، تاریخ خود کو دہرا،دہرا کر ہلکان ہو رہی کہ دنیا کی پہلی دہشتگردی بھی مسجد میں ہوئی تھی جب مولا علی علیہ السلام کو حالت سجدہ میں ابن ملجم ملعون نے وار کر کے شہید کیا اور آج بھی اس کی نسل کے لوگ یہ کام کر رہے ہیں ، یہ شیطانی فریضہ ، شوق ابلیسی مدتوں سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہےگا ۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم شیطان مردود سے ڈر کر سجدہ ریز ی چھوڑ دیں لیکن یہ تو فرض ہے کہ ایسے شیطانوں سے باقاعدہ خبردار رہیں اور ان کے حملہ کرنے سے پہلے ہی انہیں نیست و نابود کر دیں ،، یہ شیطانیت دراصل بھوک ہے اقتدار کی ، زر کی ، بے انصافی کی اور لاقانونیت کی ، مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بھوک سب سے زیادہ وزنی ہوتی ہے اس کے نیچے حسن ، علم، حکمت، عقل،فکر، دانائی اور دانش سب کچھ دب کر رہ جاتا ہے بلکہ مر جاتا ہے ،،، تاریخ نے یہ سبق بار بار دھرایا ، سنایا مگر ہم نے نہیں سنا،،، کہیں ہم تو ان لوگوں میں شامل نہیں جن کے بارے میں قرآن پاک کہتا ہے کہ ،، ہم نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے ، یہ سن نہیں سکتے دیکھ نہیں سکتے ،،، اللہ اکبر ، استغفرُللہ ،،، اللہ کی پناہ ، کہتے ہیں کہ برصغیر میں ہندو مسلمانوں کو مارتے تھے پھر مسلمانوں نے سوچا کہ اپنا ملک بنائیں جہاں صرف مسلمان ہی مسلمانوں کو ماریں اور یوں ہم کامیاب ہو گئے ،، اب ہمیں کافر کے ہاتھوں مرنے کا اندیشہ نہیں رہا ہم نے اسباب انجام میں خود کفالت حاصل کر لی ہے ، بین کرتے تو زمانے میں تماشہ بنتے، ہم نے ہنستی ہوئی آنکھوں سے خسارے دیکھے، فکر فردا سے بے نیاز اور سود و زیان سے بے خبر زندگی کے اپنے ٹھاٹھ ہیں جو کسی اور کو میسر نہیں ، ایسے ٹھاٹھ باٹھ ،ایسی شہنشاہیت کو گنوانا تو بے وقوفی ہوگی۔ اب تو ہمیں یہ بھی پرواہ نہیں کہ زمانہ کہے کتنے عجیب لوگ ہیں دور جدید کے دل میں حسین جیب میں سکے یزید کے ، شاعر نے کہا تھا کہ زندگی تماشا بنی ، دنیا دا ہاسا بنی ، بس ایسا ہی ہے کہ اس زندگی کو ہاسے، مخول اور اتھرو ، آنسوؤں کی نزر کر دیا جائے۔ ہم یہی تو کیے جا رہے ہیں اور اسی طرح جیے جا رہےہیں ،،،

ریاض الحق بھٹی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.