ضلع لیّہ کے پہلے ڈپٹی کمشنر فیصل تحسین میمن تھے ..موجودہ کشمیر چوک کا پہلا نام لیّہ میں تعینات اس وقت کے ڈپٹی کمشنر نےاپنے نام پر رکھا گیا سرفراز چوک کا افتتاح بھی ڈپٹی کمشنر سرفراز بیگ نے کیا تھا .
گزشتہ ادوار میں اس چوک کے کئی بار نام تبدیل ہوے .فوارہ چوک , گھوڑا چوک , بیل چوک ..
شہری حلقوں کی طرف سے کئی بار اس چوک کو میرانی چوک اور اقبال چوک نام رکھنے کی تجویز دی گئی لیکن ان تجاویز کو کبھی تسلیم نہیں کیا گیا. .
ہماری سیاست میں سب سے اہم بات سرکارکےبجٹ سے بننے والی سڑکوں چوکوں اور تعمیرات کو اپنے بزرگوں کے ناموں سے موسوم کرنا اور اپنے نام کی تختی لگانا ہے اور عوام ناکام تالیاں بجانا نعرے لگانا اور جھومر ڈالنا ہے .اسی لیے مکمل یا زیر تکمیل منصوبوں کے بار بار اعلان ہوتے ہیں بار بار افتتاح اور بار بار
افتتاحی تختیاں تبدیل ہوتی ہیں ..اور عوام بار بار تالیاں بجاتے نعرے لگاتے اور جھومر ڈالتے ہیں
لیّہ شہر میں کل کا سرفراز اور آج کے اس کشمیر چوک کے اے روز بدلتے نام بھی اقتدار و اختیار کی تبدیلی کا مظہر ہوتے ہیں ..آج کا کشمیرچوک کل کس نام سے موسوم ہو گا اور کس نام کی تختی سے مزین ہو گا وہ آنے والا وقت بتا ے گا..
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










