آج سرائیکی وسیب کے معروف ولاگر ریاض قیصرانی سے ملاقات کے لئے ان کے تعلیمی ادارے ابن خلدون سکول جانے کا اتفاق ہوا ..
ٹی ڈی اے لیّہ میں واقع سادہ مگر کشادہ عمارت میں ابن خلدون سکول پروفیسر فاروق حیات نے قائم کیا .6 سال سے یہ ادارہ سر ریاض قیصرانی کی زیر سرپرستی علم کا دیاروشن کے ہوے ہے ..
سر ریاض قیصرانی بنیادی طور پر ایک استاد ہیں .ٹیچنگ ان کا پروفیشن ہی نہیں شوق اور ترجیح بھی ہے ..
عجب یہ ہوا ہم ملنےتو ایک ایسے با صلاحیت ولاگر سے جس نے نیچرل انداز میں اپنے وسیب اور وسیبیوں کے مسائل کو اجاگر کر کے اپنا آپ منوایا ..وہاں ہمیں ولاگر تو ملے ہی مگر ایک ایسا استادبھی مل گیا جو نسلوں کی آبیاری میں خلوص اور محنت سے مصروف عمل ہے ..
ہمیں سکول کا سر پرائز وزٹ کرایا گیا , ہمیں سٹاف اور بچوں سےملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا .معصوم بچوں کے کانفیڈنس سے ہم بہت مرعوب بھی ہوے بچوں کی جنرل نالج , تقاریر بھی قابل ستایش تھیں . بچوں سے سنجیدہ شعر بھی سنے .ہمیں بچوں کو پی ٹی کرتے دیکھ کر اپنا بچپنا یاد آ گیا ..
قیصرانی صاحب نے ہمیں پر تکلف چاہے بھی پلائی ..اوران خوبصورت اور قیمتی لمحوں سے فائیدہ اٹھاتے ہوے عام آدمی نے اپنی "خود نوشت شب و روز زندگی”) کا تحفہ پرنسپل ابن خلدون سکول کی خدمت میں پیش کیا.
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










