• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور ضلعی انجمنِ صحافیان لیہ کے اشتراک سے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت تقریب کا انعقاد

webmaster by webmaster
جنوری 24, 2026
in جنوبی پنجاب
0
فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور ضلعی انجمنِ صحافیان لیہ کے اشتراک سے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت  تقریب کا انعقاد

 

لیہ:{صبح پا کستان} فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور ضلعی انجمنِ صحافیان لیہ کے اشتراک سے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ایک پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں تعلیم کی بنیادی اہمیت، نئی نسل کے لیے ٹیکنیکل و فنی تعلیم کے فروغ، معاشرتی و معاشی ترقی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اساتذہ اور ذرائع ابلاغ کے مثبت و تعمیری کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جبکہ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تعلیم ہی پائیدار مستقبل کی ضامن ہے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ممبر صوبائی اسمبلی سمعیہ عطا شہانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم لیہ ڈاکٹر عبدالقیوم، اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری شامل تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ گل شیر، سینئر صحافی انجم صحرائی، چیئرمین مجلسِ عاملہ مرزا محمد یعقوب، جنرل سیکرٹری فیڈریشن نیاز احمد کھیرانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک بلال عثمانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم کروڑ لعل عیسن ڈاکٹر شہباز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیہ رمضان تھند، پروفیسر شکیل احمد، ندیم ناظر، اقبال گجر صدر پیما سکولز، صدر پریس کلب چوک اعظم شہباز قریشی سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ، پرنسپلز اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی صدارت محمد شفیق تھند صدر فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او تعلیم لیہ ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا کہ لیہ میں میٹرک ٹیک، فیشن ڈیزائننگ اور ایگری کلچر سے متعلق تعلیمی پروگرامز کے آغاز سے طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن تعلیم کو عملی مہارتوں سے جوڑ کر نوجوانوں کو خود کفیل بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ نوجوان ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں گے۔

اس موقع پر ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، ٹیکنیکل اسکلز اور جدید علوم ہی نوجوان نسل کو بااختیار بنا سکتے ہیں، اور حکومت پنجاب اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر بچے کو تعلیم کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے مترادف ہے۔

صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری نے فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت نہ صرف شعور بیدار کرتی ہے بلکہ معاشرے کو درست سمت میں آگے بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

سینئر صحافی انجم صحرائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے، اور تعلیمی اداروں، والدین اور میڈیا کو مشترکہ طور پر نئی نسل کی اخلاقی و فکری تربیت پر توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قلم اور تدریس کا اشتراک ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔

چیئرمین مجلسِ عاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مرزا محمد یعقوب نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم کی بہتری میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافت اگر تعلیمی شعور کے ساتھ جڑ جائے تو سماجی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

صدر فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز محمد شفیق تھند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے صدر پریس کلب محسن عدیل چوہدری کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی خوبصورتی اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے بامقصد پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی۔

تقریب کا آغاز ممتاز حسین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ سید عمران شاہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
ضلعی انجمنِ صحافیان کے صدر ملک فیض بھلر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا خالد محمود شوق و دیگر صحافیوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ جنرل سیکرٹری ضلعی انجمنِ صحافیان مہر کامران تھند نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیم، میڈیا اور اداروں کے باہمی اشتراک سے لیہ میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بچوں کو حکومتی وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کی طرف موثر انداز میں راغب کیا جائے گا، تاکہ علاقے کے نوجوان مستقبل میں بہتر رہنمائی کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔

Tags: layyah news
Previous Post

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

Next Post

سرائیکی وسیب کے معروف ولاگر ماہر تعلیم ریاض قیصرانی سے ملاقات …انجم صحرائی

Next Post
سرائیکی وسیب کے معروف ولاگر ماہر تعلیم ریاض قیصرانی سے ملاقات …انجم صحرائی

سرائیکی وسیب کے معروف ولاگر ماہر تعلیم ریاض قیصرانی سے ملاقات ...انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
  لیہ:{صبح پا کستان} فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور ضلعی انجمنِ صحافیان لیہ کے اشتراک سے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ایک پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تعلیم کی بنیادی اہمیت، نئی نسل کے لیے ٹیکنیکل و فنی تعلیم کے فروغ، معاشرتی و معاشی ترقی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اساتذہ اور ذرائع ابلاغ کے مثبت و تعمیری کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جبکہ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تعلیم ہی پائیدار مستقبل کی ضامن ہے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ممبر صوبائی اسمبلی سمعیہ عطا شہانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم لیہ ڈاکٹر عبدالقیوم، اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ گل شیر، سینئر صحافی انجم صحرائی، چیئرمین مجلسِ عاملہ مرزا محمد یعقوب، جنرل سیکرٹری فیڈریشن نیاز احمد کھیرانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک بلال عثمانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم کروڑ لعل عیسن ڈاکٹر شہباز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیہ رمضان تھند، پروفیسر شکیل احمد، ندیم ناظر، اقبال گجر صدر پیما سکولز، صدر پریس کلب چوک اعظم شہباز قریشی سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ، پرنسپلز اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی صدارت محمد شفیق تھند صدر فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او تعلیم لیہ ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا کہ لیہ میں میٹرک ٹیک، فیشن ڈیزائننگ اور ایگری کلچر سے متعلق تعلیمی پروگرامز کے آغاز سے طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن تعلیم کو عملی مہارتوں سے جوڑ کر نوجوانوں کو خود کفیل بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ نوجوان ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، ٹیکنیکل اسکلز اور جدید علوم ہی نوجوان نسل کو بااختیار بنا سکتے ہیں، اور حکومت پنجاب اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر بچے کو تعلیم کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے مترادف ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری نے فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت نہ صرف شعور بیدار کرتی ہے بلکہ معاشرے کو درست سمت میں آگے بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ سینئر صحافی انجم صحرائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے، اور تعلیمی اداروں، والدین اور میڈیا کو مشترکہ طور پر نئی نسل کی اخلاقی و فکری تربیت پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قلم اور تدریس کا اشتراک ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔ چیئرمین مجلسِ عاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مرزا محمد یعقوب نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم کی بہتری میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت اگر تعلیمی شعور کے ساتھ جڑ جائے تو سماجی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ صدر فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز محمد شفیق تھند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر پریس کلب محسن عدیل چوہدری کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی خوبصورتی اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے بامقصد پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی۔ تقریب کا آغاز ممتاز حسین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ سید عمران شاہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ ضلعی انجمنِ صحافیان کے صدر ملک فیض بھلر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا خالد محمود شوق و دیگر صحافیوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ جنرل سیکرٹری ضلعی انجمنِ صحافیان مہر کامران تھند نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیم، میڈیا اور اداروں کے باہمی اشتراک سے لیہ میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بچوں کو حکومتی وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کی طرف موثر انداز میں راغب کیا جائے گا، تاکہ علاقے کے نوجوان مستقبل میں بہتر رہنمائی کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.