لیہ(صبح پا کستان)ایس ایچ اوصدر کی کاروائی ، بدنام زمانہ 03منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد، 03مقدمات درج، علاقے میں امن وامان کے قیام ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ایس ایچ اوصدر ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدرانسپکٹرمحمداشرف ماکلی نے گفتگوکرتے ہوئے بتلایاکہ ملزمان شاہ سوار،محمدفاروق،محمدبلال جوکہ مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں علاقہ صدر میں ملزمان کی منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ملزمان کوگرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے 02کلو720گرام چرس ،300گرام افیون اور 350گرام ہیروئن برآمدہوئی
ایس ایچ اوصدر نے کہا کہ ملزمان کیخلاف الگ الگ 03مقدمات نمبر297،298اور299،9-C/CNSAکے تحت درج کرلئے گئے ہیں جبکہ ملزم محمدفاروق سے پسٹل30بوراسلحہ ناجائز بھی برآمدکرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ملزمان سے مزیدانٹیروگیشن جاری ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کررہاہوں منشیات جیسے ناسورکے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈی پی او لیہ نے سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی کرنے پر ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس افسران کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کردیئے۔