لیہ ۔ نادرا آفس میں سائیلین کی مشکلات میں اضافہ ، کو ئی پرسان حال نہیں
لیہ(صبح پاکستان)لیہ میں موجود نادرا آفس سائیلین کو سہولت پہنچانے کی بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بننے لگا، سایہ، پانی، بیٹھنے کی سہولت نہ ہونے سے مردو خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اعلانات کے باوجود لیہ میں موجود نادرا آفس میں سہولیات نہ پہنچائی جا سکیں۔ ضلعی نادر ا آفس میں آئے سائیلین کے لئے سایہ ، پانی، بیٹھنے کی جگہ کا انتظام نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ سارا دن دھوپ میں لائن میں کھڑ ے سائیلین دفتر میں رشوت، سفارش کے باعث گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ نادرا آفس میں بیٹھے آفسران کی خوش گپیوں اور کام میں عدم دلچسپی کے باعث سائیلین کے شناختی کارڈ میں آئے روز معمول بن چکی ہیں، سائیلین نے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس لیہ میں کام چور افسران کے خلاف کارروائی جبکہ سہولیات بہتر بنائی جائیں ۔ انچارج نادر ا آفس حسیب خان نے بتایا کہ سائیلین کی مشکلات اور شکایات کے ازالے کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر