گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان میں فلسفہ شہادت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
کوٹ سلطان(صبح پا کستان)فلسفہ شہادت حضرت امام حسینؓ ہمیں آپسمیں کے مفادات، تصبیت کو بھلا کر حق پر ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کروڑ لعل عیسن پروفیسر فاروق حیات نتکانی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان میں فلسفہ شہادت حضرت امام عالی مقام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھاکہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کے قربانی حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ سچائی کا راستہ اپنانے کا درس دیتی ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام عالی مقام نے رہتی دینا کے لیے سبق چھوڑا ہے کہ باطل چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ مگر فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے اپنے مستقبل کوسنواریں۔ سیمینار میں پروفیسر ارشادالرحمن کے علاوہ کالج طلبہ نے تقاریر اور منقبت پیش کیں ۔