محرم الحرام ، سیکورٹی انتظاماتکے سلسلہ میں ڈی پی او کی زیرصدارت پولیس افسران کا خصوصی جائزہ اجلاس
لیہ(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے ، لاؤڈسپیکر کے غیرقانونی استعمال پر مقدمہ درج کیاجائے ،اشتعال انگیز تحریری مواد ، اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور وال چاکنگ پر عائدپابندی پر سختی سے عمل درآمدکیاجائے ،نقص امن کا باعث بننے والے اشخاص کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں،جلوسوں کوتھری لیئرسیکورٹی فراہم کی جائے ، عزاداری مجالس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، قیام امن کیلئے تمام افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہو نے والے پولیس افسران کے خصوصی جا ئزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوآفس میں ڈی پی او کی زیرصدارت پولیس افسران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پی ،ایس ایچ او ز،انچارج ریورائن پوسٹ ،انچارج ایلیٹ ، انچارج ٹریفک،انچارج سیکورٹی ودیگر دفتری عملہ شریک ہوا ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکرایاجائے لاؤڈسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی اورآٹورکشوں یامارکیٹوں میں بھی لاؤڈسپیکر استعمال نہیں ہونے چاہئیں اشتعال انگیز تحریری مواد ، اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ اور وال چاکنگ پر عائد پابندیوں پر سختی سے عمل درآمدکرایاجائے انھوں نے کہا کہ نقص امن کا اباعث بننے والے یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب اشخاص سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کااندراج کیاجائے ۔انھوں نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی پلان کے مطابق مجالس کے آغاز سے قبل سوّل ڈیفنس کے عملہ سے سویپنگ کرائی جائے امام بارگاہ سے پارکنگ 200گزکے فاصلے پر ہونی چاہئے مجالس یا جلوس میں داخل ہونے والے مشکوک اشخاص کی بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے چیکنگ کی جائے، جلوس روٹس پر سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں اورتھری لیئر سیکورٹی فراہم کی جائے جلوس روٹس پر موجودمالک مکان /دوکان سے سرٹیفکیٹ حاصل کیاجائے دریائی پتنوں کی نگرانی کی جائے اوررات کے اوقات میں پتن کو سیل کردیاجائے ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ قیام امن کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں اورپُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اہلکاران اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کوناکام بنایاجاسکے۔