کروڑ لعل عیسن ( صبح پاکستان) وزیر اعلیٰ کے تقریری مقانلہ جات کے طلبا میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہامانان گرامی صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے ، محمد تنویر یزداں اسٹنٹ کمشنر کروڑ تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، اس موقعہ پر صاحبزاد ہ فیض الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور طلباء کے ٹیلنٹ کو بہتر بنانے کیلئے تقریری مقابلہ جات کے پروگراموں سے طلبا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے ،طلباء اورطالبات اور ساتذہ کی کاوشوں او رمحنت کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کی شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے اور بجٹ میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے بجٹ میں کاشتکاروں کوخصوصی مرعات دی ہیں کاشتکار طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک بھی مضبوط اور مستحکم ہوگا انہوں نے کہا کہ امسال کروڑ اورفتح پور میں سوئی گیس کی منظوری دی جائے گی جبکہ دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی بند بنائے جائیں گے ،تقریب میں صاحبزادہ فیض الحسن، اسسٹنٹ کمشنر محمد تنویر یزداں سلمی شاکر پرنسپل ماڈل سکول، پرنسپل گرلز ہائی سکول ریلوے روڈ پر وین نے تقریری مقابلہ جات میں اول دوم آنیوالے طلبا ء اورطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ،تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کروڑ نصر اللہ بھتی ، انچارج ڈپٹی ایجو کیشن زنانہ عظمیٰ رحمان ، اے ای اوز حفیظ قریشی ، پونم حدیقہ ،سدرہ فاروق، شہناز بی بی ،کوثر پروین ،میری روز ،حاجی عامر خلیل ، رانا محمد طارق کونسلر، چئیرمین چوہدری پرویژ ، ملک ظہور حسین ، ملک اکبر پی ای ٹی ٹیچر رہنماماسٹرتوقیرعالم، ایجوکیشن کلرکس اختر قریشی ، غلام مصطفی بھٹی ، ذاولقرنین بھٹی کے علاوہ سکولوں کے طلبا وطالبات اوراساتذہ نے شرکت کی ۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر