لیہ (صبح پا کستان)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع لیہ کے مختلف مقامات پر کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ساتھ کامل یکجہتی ، یگانگت کے اظہار کیلئے مختلف ریلیوں و سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس سلسلے میں مرکزی ریلی ٹی ڈی اے چوک سے نکالی گئی۔جس کی قیاد ت چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل،وائس چیئرمین سید گلزار حسین بخار ی نے کی۔ریلی کے اختتام پر چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل اور ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں سے سے اظہار یکجہتی اور جدوجہد آزادی کی حمایت کی اور کامیابی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں سرکاری افسران کونسلرز ،رضا کار،1122کے اہلکاران شامل ہیں۔ اسی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے چوبارہ ،کروڑ لعل عیسن کے ساتھ ساتھ اہم شہر ی مقامات ،چوک اعظم ،فتح پور ،کوٹ سلطان میں بھی ریلیاں و سیمینار کا انعقاد کیاگیااورضلع بھر میں یوم یکجہتی کے حوالے سے ٹی ایم ایز نے بینرز آویزاں کئے تھے جن پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔