لیہ(صبح پا کستان)قابل ستائش کارکردگی کے حامل افسران محکمہ کے ماتھے کاجھومر،پولیس ورک میں جدت اورشفافیت کوفروغ دیاگیا،پولیس آفیشلزکی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات ،2016 ء میں قابل ستائش کارکردگی پر پوری ٹیم کو خراج تحسین، شہدائے پولیس ہمارافخر،ترقی کے تسلسل کو برقراررکھنے والا پولیس افسر بلاشبہ قابل تعریف،لیہ پولیس کے سلوگن تحفظ عزت کے ساتھ پر عمل پیراکرتے ہوئے بے لوث ہوکر فرائض منصبی سرانجام دیں۔ڈی پی اولیہ کاتقریب تقسیم انعامات سے خطاب، 4لاکھ 45ہزارروپے کے انعامات تقسیم،شہداء کے ورثاء میں تحائف کی تقسیم، ترقی پانے والے انسپکٹرکو ڈی ایس پی کے عہدے کے بیج لگائے گئے ،ریٹائرڈپولیس اہلکاران کو یادگاری مگ سے نوازاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا کیاگیا جس میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزتھانہ جات ودیگرشعبہ جات سے افسران واہلکاران اور دفتری عملہ سمیت ریٹائرڈپولیس افسران واہلکاران جبکہ لیہ پولیس کے شہید ہونے والے 07افسران واہلکاران کے فیملی ممبران خصوصی طورپر شریک ہوئے تقریب میں ڈی پی او نے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے جبکہ ریٹائرڈہونے والے پولیس افسران کو اعزازی مگ سے نوازاگیا تبادلہ ہوجانے والے ڈی ایس پی کروڑ سرکل رمیض بخاری کو یادگاری کوئین شیلڈسے نوازاگیااور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران واہلکاران میں 4لاکھ 45ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں انسپکٹرسے ڈی ایس پی عہدہ کے رینک پر ترقی یاب ہونے والے منوربزدار کو ڈی ایس پی کے عہدہ کے بیج لگائے گئے قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا تقریب سے ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ہم سب کیلئے باعث اعزازہے کہ ہمارے درمیان شہداء لیہ پولیس کے فیملی ممبران موجودہیں انھوں نے کہا کہ شہداء پولیس پر فخرہے جنھوں نے امن کے چمن کی آبیاری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ڈی پی او لیہ نے کہا کہ یونیفارم میں ملبوس افسرکوئی اچھاکام کرتاہے تو وہ محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنتاہے قابل ستائش کارکردگی کے حامل پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کوجھومر اور رول ماڈل ہیں آج کی تقریب آپ سب پولیس افسران کے اعزازمیں منعقد کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ پولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کوفروغ دیاگیا جس کی بدولت 2016 ء کی پولیس کارکردگی قابل ستائش رہی جس پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں انھوں نے کہا کہ پولیس آفیشلز کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے اب تمام پولیس افسران کا فرض بنتاہے کہ لیہ پولیس کے سلوگن تحفظ عزت کے ساتھ پر عمل پیراکرکے بے لوث ہوکر فرائض منصبی سرانجام دیں ڈی پی او نے ریٹائرڈہونے والے پولیس افسران کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سے باعزت ریٹائرمنٹ کسی بھی بڑے اعزازسے کم نہیں طویل عرصہ محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دینے پر عزت افزائی کیلئے تقریب میں مدعو کیاگیاتبادلہ ہوجانے والے ڈی ایس پی کروڑ سرکل رمیض بخاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوران تعیناتی کروڑسرکل میں انھوں نے پیشہ وارانہ خدمات قابل تحسین ہیں ڈی پی او نے انسپکٹرسے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے ایس ایچ او چوک اعظم منوربزدارکوسراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں اعصاب شکن حالات سے گزرناپڑتاہے ان حالات میں ترقی کے تسلسل کو برقراررکھنے والا پولیس افسربلاشہ قابل تعریف ہے تقریب کے اختتام پر شرکاء تقریب کیلئے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیاگیا۔