لیہ(صبح پا کستان)سیکرٹری لا ئیو سٹا ک پنجا ب نسیم صادق نے حکو مت پنجا ب کی ملکی تاریخ میں پہلی بار اونٹو ں کی بیما ریو ں کی تشخیص و علا ج کے لئے جد ید لیبارٹریز کے ذریعے اقداما ت کے تحت ضلع لیہ میں اونٹو ں کو بیما ریو ں سے محفوظ رکھنے کے پراجیکٹ کے لئے ٹا رگٹ کے حصول پر ڈاکٹر محمد طارق اقبا ل کو حوصلہ افزائی کا لیٹر جا ری کیا ہے جنہو ں نے اب تک 53سو اونٹو ں کو 2مرتبہ پیٹ کے کیڑوں کی گو لیا ں کھلا نے و جلدی بیما ر یوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگا نے کا کا م مکمل کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق ڈاکٹر محمد طارق اقبال نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں اونٹ پا ل حضرات کے لئے اونٹوں کی بیما ری کی تشخیص اور علا ج کے لئے ایک پر اجیکٹ کا آغاز محمدنواز ملک کی زیر نگرانی جا ری ہے جس میں اونٹو ں کے گو بر کے 2464نمو نے ، خون کے 691، جلدی کھرچن کے 12764نمو نہ جا ت حاصل کر کے چیک کر لئے گئے اور53سو اونٹو ں کو حفاظتی ٹیکہ جا ت لگا ئے جا چکے ہیں ۔ جس پر سیکرٹری لا ئیو سٹا ک نے پراجیکٹ کی کا میا بی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے انچارج لیبارٹری ڈاکٹر محمد طارق اقبال و تمام سٹا ف کو مبا رک با د دی ہے اور حوصلہ افزائی کا لیٹر جا ری کیا ہے ۔یاد رہے کہ ضلع لیہ میں پہلی بار اونٹ پال حضرات کی حوصلہ افزائی اور ان کی معاشی حا لت بہتر بنا نے کے منصوبے کے تحت اس پراجیکٹ کے سلسلہ میں اونٹو ں کو جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں ۔