ڈی پی او کی کھلی کچہری
تھانہ میں شنوائی نہ ہوتو شہری میرے دفترمیں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں ۔ ڈی پی او محمد علی ضیاء
لیہ(صبح پا کستان)ڈی پی او کی کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل سنے،ایس ایچ اوزکوشکایات کے ازالے کے احکامات، کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف رول کے اہداف کا حصول ضلعی پولیس کی اوّلین ترجیح ہے یہ بات ڈی پی او محمد علی ضیاء نے پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے پیش ہو نے والے سائلین سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی سائلین نے مختلف نوعیت کے مسائل پر مبنی درخواستیں جن میں محمدآصف نے لین دین سے متعلقہ ،محمداسلم نے گندم سرقہ کرنا،غلام مرتضیٰ نے لین دین سے متعلقہ ، عبدالمجید نے مقدمہ میں غلط ملوث کرنے ،لیاقت علی نے مقدمات میں درست دفعات کا اطلاق،اللہ ڈتہ نے تبدیلی تفتیش سے متعلق درخواستیں دیں جبکہ دیگرنے بھی مختلف نوعیت کے مسائل کے متعلق درخواستیں دیں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران سے رپورٹیں طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایچ اوزکوسائلین کی شکایات کاازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے بعدازاں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف اہداف کا حصول ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے ضلعی پولیس شہریوں کو پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے تھانوں پر تعینات افسران واہلکاران کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تھانہ پر آنے والے ہرشہری کے ساتھ اچھارویہ برتاجائے تاہم اگرتھانہ کی سطح پر کسی شہری کی شنوائی نہ ہوتو میرے دفترمیں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں ہر بدھ کو کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کی فوری رسائی اور مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے ۔