پڑھو پنجاب ؟ محکمہ تعلیم ضلع لیہ 6ماہ میں 75 سکولوں سے دستبردار
لیہ(صبح پا کستان )محکمہ تعلیم ضلع لیہ 6ماہ میں 75 سکولوں سے دستبردار،تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع لیہ نے گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کے کم داخلہ کو جواز بناتے ہوئے ضلع لیہ کے 62گورنمنٹ گرلز بوائز پرائمری سکولوں کو گذشتہ 6ماہ کے دوران بند کر کے سکول عملہ و بچوں کو دیگر نزدیکی سکولوں میں شفٹ کر کے بند کر دیا ہے علاوہ ازیں صوبہ بھر کے ایک ہزار گرلز بوائز

پرائمری سکولز کی طرح حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع لیہ کے 13گورنمنٹ گرلز بوائز پرائمری سکولوں کوپیف کے ذریعے این جی اوز،سول سوسائٹی و ماہرین تعلیم کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے سکول کا نظم نسق سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ابتدائی مرحلہ میں پیف کے ذریعے پرائیویٹ افراد کو دیئے جانے والے سکولوں کو چلانے کیلئے حکومت پنجا ب ہر سکول کی انتظامیہ کو 150بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں فی بچہ 500روپے کے حساب سے ہرماہ ادا کرے گی ،سکولز بلڈنگ کو این جی اوز و پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے پر علاقہ میں تعلیمی ادارے بنانے کیلئے زمین وقف کرنے والے شخصیات شدید پریشان اور تحفظات کا شکار ہوگئے ہیں،ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زمین حکومت کو تعلیمی ادارے بنانے کیلئے وقف کی تھی نہ کہ کسی این جی اوز کے ذریعے ادارے چلانے کیلئے وقف کی تھی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت ہماری وقف کی گئی زمین پر خود تعلیمی ادارہ نہیں چلا سکتی تو وہ ہماری زمین ہمیں واپس کر دے تاکہ ہم اس زمین کو علاقہ کے لوگوں کی بہتری کیلئے استعمال کر سکیں۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر