لیہ(صبح پا کستان)وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو سہولیات دینے کے ویڑن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں ڈی سی او لیہ کے روزانہ کی بنیاد پر دوروں نے بھی پورا نہ کرا سکا،حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن و سہولیات پس پشت ڈال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں اے سی کی ٹھنڈی ہوا لینے کا استحقاق مریضوں سے چھین کر ڈاکٹرز کو منتقل کر دیا گیا،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے اپنے دفتر سے اے اتار دیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے چھوٹے بڑے کسی بھی ڈاکٹر کے کمرے سے اے سی نہ اتارے جاسکا ،وارڈز میں لگائے گئے اے سی میں مکمل مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈی ہوانہ دے رہے ہیں وارڈز میں داخل مریض گرمی کی شدت سے ٹرپنے لگے،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرز کی ہڑتال کی دہمکی کے سامنے بے بس ہو گیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں مختلف وارڈ ز، سپیشلسٹ ڈاکٹر ،ینگ وریسٹ رومز میں 134ائرکنڈیشنرز لگے ہوئے ہیں، مریضوں کے وارڈز جن میں سرجیکل وارڈ،گائنی وارڈ،میڈیکل وارڈ،سینہ وارڈ،ایمرجنسی وارڈ،ا?رتھو پیڈک ،سرجیکل،?ئی وارڈز میں لگے ہوئے ائرکنڈیشنرز میں سے چند ٹھنڈی ہوا دے رہے ہیں اکثریت اے سی مکلمل مشینری نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں یا ٹھنڈی ہوا دینے سے قاصر ہیں،اکثریت اے سی کے ا?و?ٹر فین میں سے پرزہ جات غائب ہیں جس کی وجہ سے وہ فعال نہیں ہیں جبکہ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن اے سی گریڈ 19کے ا?فیسر استعمال کرسکتے ہیں کو ڈاکٹرز بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ کے تمام چھوٹے بڑے ڈاکٹر ز کے معائنہ رومز و ریسٹ رومز میں لگا کوئی بھی اے سی خراب حالت میں نہیں ہے خراب اے سی صرف ہسپتال کے مختلف وارڈز کے ہیں جن میں غریب مریض داخل ہیں،واضع رہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں گریڈ 19کے صرف دو ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر اکبر بھٹی نے اپنے دفتر سے اے سی اتار دیاتاکہ ان کی دیکھا دیکھی دوسرے ڈاکٹرز بھی اپنے کمروں میں لگے اے سی اتار دیں ذرائع کے مطابق ہسپتال میں تعینات چھوٹے بڑے تمام ڈاکٹرز نے ایم ایس کو دہمکی دی کہ اگر ہمارے کمروں سے اے سی اتارے گئے تو وہ سب ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ ایم ایس ڈاکٹر اکبر بھٹی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے وارڈز کے تمام اے سی فعال ہیں پرانے ہونے کی وجہ سیچند اے سی خراب ہیں ان کو ٹھیک کرایا جا رہا ہے جبکہ مختلف کمروں سے غیر ضروری اے سی بھی اتارے جا رہے ہیں،لیہ کے شہریوں میاں معظم علی ایڈووکیٹ،اختر عباس،سید ناصر حسین شاہ،صہیب رومی،میاں انس،زاہد ریاض،غلام قاسم،طارق بھٹی،اظہر حسین،غلام مرتضیٰ نے ڈی سی او لیہ ،ای ڈی او صحت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہسپتال کے مختلف وارڈ میں داخل مریضوں کو دی گئی سہولت کو یقینی بنایا جائے مختلف ڈاکٹرز کے کمروں میں لگے اے سی استحقاق کے مطابق ہیں تو ان کو لگا رہنے دیا جائے اگر وہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے خلاف لگے ہونے ہیں تو ان کو اتار کر غریب مریضوں کے وارڈز میں لگائے جائیں انہوں نے ڈی سی او لیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کو ا?ؤٹ ڈور پر صبح ا?ٹھ بجے ڈیوٹی کا پابند کیا جائے سپشلسٹ ڈاکٹرز گیارہ بجے اپنے کمروں میں ا?تے ہیں اور ا?کر مریضوں کو ضروری و غیر ضروری مخلف کلینکل لیباٹریوں کے ٹیسٹ لکھ کر دے دیئے جاتے ہیں جبکہ ہسپتال کی لیبارٹری کے ٹیسٹ بہت کم لکھے جاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو و ڈاکٹرز کو پابند کیا جائے کہ وہ مریضوں کو ہسپتال سے ادویات و سہولیات دیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویڑن کی تکمیل ہو سکے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر