ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )حکومت پنجاب نے ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کو کروڑوں روپے مالیت کافضا میں معلق رہنے والا پلیٹ فارم مہیا کر دیاہے جس سے بلند و بالا عمارتوں میں محصور افراد کے بروقت انخلاء ا ور آگ بجھانے میں مدد ملے گی . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے کہاکہ جدید گاڑی پر نصب پلیٹ فارم کی مالیت دس کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ60فٹ اونچائی تک200کلو گرام وزن بآسانی منتقل کر سکتاہے . انہوں نے بتایاکہ ان کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے پلیٹ فارم کو فنکشنل کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی انجام دہی کے حوالے سے فرضی مشق کا بھی جائزہ لیا.ڈاکٹرناطق حیات نے کہاکہ ایریل پلیٹ فارم کو بہتر طو رپر چلانے کیلئے ریسکیورز کی تربیت شروع کر دی گئی ہے اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمداختر بھٹہ ، عالمگیر سمیت دیگر ریسکیورز موجود تھے