حکو مت پنجاب نے پٹوار کلچر دفن کر کے نیا کسان دوست ریو نیو نظام کو متعارف کرایا ہے ، ڈی سی او رانا گلزار احمد
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) حکو مت پنجاب کے لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹرائز یشن کے تاریخ ساز اقدام سے ما ضی کے فروسودہ نظام کی بجا ئے فول پروف نئے نظام کے تحت تحصیل کر وڑ 230مواضعات کا ریکا رڈ سکین کر کے 24ہزار سے زائد مالکا ن اراضی کا ریکا رڈ کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس سے لا کھوں کا شتکا روں کے ما لکا نہ حقو ق کے تحفظ کو مستقل بنیا دوں پر محفوظ بنا دیا گیا ہے یہ با ت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے آج یہاں لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ سنٹر کر وڑ کے معائنہ کے موقع پر ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں و کاشتکا روں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ راناگلزار احمدنے معائنہ کے موقع پر سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا انچارج سنٹر جمشید حسین نے تفصیل بتا تے ہو ئے کہا کہ سنٹر پر پہلے آئیے پہلے پا ئیے کی بنیاد پر 30منٹ کے دورانیہ میں فرد ملکیت جبکہ پچاس منٹ کے اندر انتقالا ت اراضی کے معاملا ت مکمل کیے جا رہے ہیں۔ سنٹر میں سی ایم پنجاب کے ویژن کے تحت ٹوکن سسٹم کے ذریعے تمام کسٹمر سے مساوی بنیا دوں پر سلو ک کیا جا رہا ہے ۔ڈی سی ا ولیہ و ایم این اے نے معائنہ کے موقع پر سروس سنٹر پر فراہم کر دہ سہو لتوں کے با رے میں آگا ہی حاصل کی اس موقع پر انہو ں نے کاشتکاروں کو یقین دلا یا کہ سی ایم پنجا ب میا ں محمد شہباز شریف کے کا شتکاروں و کسانوں کو ان کے حق ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنانے ، اراضی کی خرید و فروخت کے عمل کو انتہا ئی شفاف اور جد ید کا روبا ری تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے لینڈ کمپیو ٹرائزڈ سسٹم تا ریخ ساز انتظا می پیش رفت ہے جس سے صدیوں کے فرسودہ کر پٹ اور انہدام پذیر ی کے دہا نے پر پہنچے نظا م کو ختم کر کے جد ید کمپیو ٹرائزڈ سسٹم کو متعارف کروانا انتہا ئی کٹھن ،مشکل و پیچیدہ چیلنج تھا جس سے انتہا ئی احسن طریقہ سے نبر دآزما ہو نے کے لئے سی ایم پنجا ب کی لیڈر شپ کے تحت محکمہ ریو نیو نے ایک نئے جد ید نظام کو متعارف کروا کے کر وڑوں کا شتکا روں کے ما لکا نہ حقو ق کے تحفظ کو یقینی بنا کر قابل فخر کا میا بی حاصل کی ہے اور سروس سنٹر سے 30ہزار سے زائد ریو نیو ریکا رڈ میں پا ئی جا نے والی غلطیو ں کی درستگی کی گئی ہے 25ہزار سے زائد کسٹمر کو اراضی ریکا رڈ کے سلسلہ میں خد ما ت فراہم کی گئی ہیں ۔ اور اس سنٹر سے 12ہزار سے زائد فرد ملکیت اور 6ہزار سے زائد انتقال اراضی کے معاملا ت نمٹا تے ہو ئے 18کروڑ روپے سے زائد ریو نیو وصول کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایم این اے صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ نے کا شتکا روں سے کہا کہ سی ایم پنجا ب نے کر وڑ وں کا شتکا روں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹرائزیشن کے انتہا ئی کٹھن چیلنج سے کا میا بی سے نبر دآزما ہو کر نئے سسٹم کے اجراء کو یقینی بنا یا ہے جس سے صدیوں پرانے پٹوار کلچر کو حقیقی معنوں میں دفن کر کے ایک نئے کسان دوست ریو نیو نظام کو متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ جس سے کاشتکاروں کے حق ملکیت کو فول پر وف طور پر محفوظ بنا یا جا چکا ہے ۔ اور اراضی کی خرید و فروخت کا عمل ہفتوں مہینوں کی بجا ئے منٹوں میں حل کیا جا رہا ہے ۔
لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹر سنٹر کر وڑ کے معائنہ کے موقع پر مختلف کا شتکاروں و وکلا ء کی جا نب سے ڈی سی ا و لیہ کی تو جہ اس امر کی جا نب مبذول کروائی گئی کہ سنٹر پر 5کا ؤنٹر کا شتکاروں کے معاملا ت کے حل کے لئے تعداد کے مطا بق کم ہیں جبکہ اس سنٹر کی بلڈنگ میں کشادگی کی بھی اشد ضرور ت ہے ڈی سی او نے شہر یو ں کی شکا یت کے فوری ازالے کے لئے ایل آر ایم کے صوبا ئی حکا م سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس مسئلہ کے با رے میں آگا ہ کیا صوبا ئی حکا م نے ڈی سی ا ولیہ تجو یز پر پا نچ نئے کا ؤنٹر کھو لنے کے لئے عملے کی تعیناتی و ضروری ساما ن فوری طور پر فراہم کر نے کی یقین دہا نی کر ائی ۔ چنا نچہ ڈی سی ا ولیہ نے مو جو دہ سیٹ اپ میں تو سیع کے لئے متصل تحصیل آفس کی بلڈنگ میں اضا فی کمر ے سروس سنٹر کو فراہم کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے اور اس سلسلے میں اے سی کر وڑ و کمپیو ٹر سنٹر انچارج کو ہد ایت کی کہ وہ ایک دن کے اندر فزیبلٹی رپو رٹ فراہم کر یں تا کہ مو جو دہ سیٹ اپ میں کشادگی کے عمل کو شروع کر دیا جا ئے ۔ اس مو قع پر مو جود کا شتکا روں نے ڈی سی ا وکا فوری ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، ممبر امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل،صدر انجمن تا جران حاجی مختیا رحسین ، بھی ہمر اہ تھے ۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن