ہا ئیکورٹ نے مسلم لیگی امیدوار کیخلاف اسٹے آرڈر خارج کر دیا
چوک اعظم (صبح پا کستان )میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی دو وارڈز کی گنتی کا سٹے آڈر ہائیکورٹ ملتان بنچ سے خارج مسلم لیگیوں کا جشن تحریک انصاف کی قانونی ماہرین سے مشاورت جشن تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی وارڈ نمبر ا یک اورچار سے تحریک انصاف صابری گروپ کے امیدوار ساجد نیازی اور عدنان نذیر علوی کامیاب ہوئے تھے چوک اعظم نظریاتی گروپ کے میاں عمران الحق اور حاجی ظفر علوی شکست خوردہ امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل ڈیرہ غازیخان میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے خلاف اپیل دائر کی تھی الیکشن ٹربیونل کے جسٹس اعجاز بٹر نے 22فروری کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیہ کو آڈر جاری کیا تھا کہ وارڈ نمبر ایک اور چار کے تھیلے الیکشن ٹربیونل میں پیش کیے جائیں سخت سیکورٹی حصار میں ووٹوں کے تھیلے لیہ سے ڈیرہ غازیخان پہنچائے گئے مگر تحریک انصاف کے کونسلرز نے اس تاریخ پیشی پر ملتان ہائیکورٹ کا سٹے آڈر پیش کر دیا جس کے سبب گنتی کا عمل رک گیا بعد آزاں گزشتہ روز ملتان ہائیکورٹ بنچ کے جسٹس مشتاق احمد تارڑ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف سے حاصل کیا جانے والا سٹے آڈر خارج کر دیا عدالتی فیصلے کی چوک اعظم میں خبر پہنچنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد چئیرمین ملک ریاض گرواہ کے ڈیرے پر مسلم لیگی کارکنان اکٹھے ہو گے اور عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤو ں نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی
ٹرانسپورٹر کی من مانی ۔ مسافروں سے ناروا سلوک
چوک اعظم (صبح پا کستان)چوک منڈا سے چوک اعظم تک ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول کر رہے ہیں اجتجاج پر مسافروں کی تزلیل کی جاتی ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیں یوسف حماد تفصیل کے مطابق چوک اعظم کی سماجی شخصیت یوسف حماد نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک منڈا سے چوک اعظم تک ٹرانسپورٹر ساٹھ روپے اضافی کرایہ وصول کر رہے ہیں زائد کرائے کی وصولی پر اجتجاج پر مسافروں کی تزلیل کی جاتی ہے ویرانے میں مسافروں کو اتار دیا جاتا ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیکر زائد کرایہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے
محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم
03136522265