چوک اعظم( صبح پا کستان) حافظ سعید کی نظر بندی اور جماعت پر پابندی امریکہ و انڈیا کی خوشنودی کے لیے ہے ۔کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کسی کو نظرکیوں نہیں آتا ۔ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس کے صدر مولانا اکرم شہزاد ،ابو احمد ،حفیظ الرحمان اور مشتاق احمد نے یاد گار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ حافظ سعید احمد ملک کے اندر اسلام کے نفاذکے لیے پُرامن جدو جہد کر رہے ہی ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہماری کوششیں واضح ہیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں جہاد کر ہے ہیں ۔امریکہ سمیت تمام اقوام کو کشمیر کے اندر انڈیا کی بد معاشی اور بر بریت نظر کیوں نہیں آٹی انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے خودکشمیر کی آزادی کے لیے قراردادیں پاس کی ہیں ان پر عمل در آمد نہ ہونا اقوام متحدہ کے جانبدارانہ کردار ی واضح مثال ہے ۔احتجاجی مظاہرے میں تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔