چوک اعظم(صبح پا کستان) میونسپل کمیٹی کی 100سے زائد آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے حکومت پنجاب سمری بھجوا دی گئی ۔50افراد عملہ صفائی ،12کلرک ،4 مالی ،اور دیگر شعبہ جات کے لیے افراد کی ضرورت۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں نئے نظام کے تحت 6برانچز میں موجود 100سے زائد خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے سمری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے عملہ صفائی کی کمی کو ختم کرنے کے لیے مزید 50افراد بھرتی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ 12کلرک ،10سیورمین ،5ڈرائیور ،4مالی ۔لائبریری کے لیے 4 نائب قاصد ،جونئیر کلرک بھی شامل ہیں ۔
چیئرمین ملک ریاض گرواں نے بتایا کہ افراد کی کمی کے باعث بہت سارے کام مکمل نہیں ہو پا رہے باالخصوص عملہ صفائی 1986کے بعد بھرتی نہیں ہوا ۔شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مزید افراد کی ضرورت تھی اس کے لیے مزید افراد کی ضرورت تھی ۔انہو ں نے کہا کہ ان آسامیوں کو پر کرنے کے بعد عوامی خدمت کا مشن مزید بہتر ہو جائے گا ۔ اس موقع پر ملک ارسلان تھہیم کونسلر ،اور دیگر بھی موجود تھے ۔