عوام سے براہ راست رابطے میں ہوں کھلی کچہریوں کا انعقاداسی سلسلے کی کڑی ہے۔ڈی پی او
لیہ(صبح پا کستان)پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سنے،ایس ایچ اوز وتفتیشی افسران کو موقعہ پر احکامات ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ واربنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دن بھی پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں کھلی
کچہری کا انعقادکیاگیا ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین پیش ہوئے جنھوں نے مختلف نوعیت کے مسائل پر مبنی درخواستیں دیں درخواستیں دینے والوں میں چوہدری رحمت علی ،ذوالفقارعلی ،پرویزاقبال ،عبدالمجید ، محمدافضل ، محمدرمضان،غلام نبی ،محمدحسین،محمدارشاداللہ ، محمدشفیق،عبدالحمید، محمداصغر، محمدعارف، مسماۃ نذیراں مائی،شمیم اختر، سائرہ بی بی سمیت دیگرشامل تھے ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ اوزوتفتیشی افسران کو سائلین کی طرف سے کی جانے والی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایات کیں بعدازاں ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطے میں ہوں کھلی کچہریوں کا انعقاداسی سلسلے کی کڑی ہے عام آدمی کے مسئلے کو بھرپور ترجیح دی جاتی ہے اوراس کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے متعدداقدامات کئے جارہے ہیں تھانوں کا مسلسل وزٹ کیاجارہاہے مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیاجاتاہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری ،مقدمات کی یکسوئی کے متعلق تفتیشی افسران کو احکامات دیئے جاتے ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ مقدمات کے مدعیوں سے ملاقات کرکے مقدمات کی تفتیش اوروقوعہ کے بارے مفصل معلومات لی جاتی ہیں ۔