لیہ(صبح پا کستان)انجمن تاجران کے الیکشن برائے سال 2016-18کیلئے تاجروں کے دو گروپوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،جمع کرائے گئے نامزدگی فارمز کے مطابق تاجر ویلفیئر گروپ کی طرف سے امیدوار برائے صدارت ملک مظفر اقبال دھول،سینئر نائب صدر محمد یونس،نائب صدر سعیداحمد،نائب صدر اول شوکت حسین،نائب صدر دوئم شیخ محمد کاشف،جنرل سیکرٹری کمال الدین،ڈپٹی سیکرٹری مجاہد حسین،فنانس سیکرٹری نوید اقبال،سیکرٹری نشرواشاعت محمد عمران،سپیکر مجلس عاملہ مہر ریاض حسین،جبکہ باروی گروپ کی طرف سے امیدوار برائے صدارت کیلئے واحد بخش باروی،سینئر نائب صدر اظہر حسین ہانس،نائب صدر شیخ مطیع الرحمن،نائب صدر اول امیر حمزہ،نائبصدر دوئم سجاد حسین،جنرل سیکرٹری خلیل احمد انصاری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صفدر رضا،فنانس سیکرٹری محمد اسلم،سیکرٹری نشرواشاعت احمد بخش،سپیکر مجلس عاملہ محمد حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،گذشتہ شپ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی،نامزدگی فارم کی آج جانچ پڑتال ہو گی۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی