لیہ (صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے پر ائس کنٹر ول مجسٹریٹ خصوصی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لئے ضلع بھر کی ما رکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور گزشتہ دس روز کے دوران خلاف وزری کے مرتکب 278دوکانداروں پر 195850روپے جر ما نہ عائد کیا گیا ہے جبکہ مجمو عی طور پر 1945دوکا نیں چیک کی گئی ہیں ۔ یہ با ت اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے علی الصبح سبزی منڈی لیہ میں بو لی کی نگرانی کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ای ڈی اوزراعت ظفر اللہ سندھو ، تحصیلدار محال محبو ب اقبال ہنجرا ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر ، سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی علی عباس کھو سہ بھی مو جو د تھے ۔ ڈاکٹرلبنیٰ نذیر نے سبز یو ں و پھلو ں کی بو لی کی نگرانی کی اور اپنی نگرانی میں ما رکیٹ کے لئے نر خوں کا تعین کر ایا ۔ اس موقع پرا نہو ں نے بتا یا کہ ضلع بھر میں 19پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر ما رکیٹوں میں طے کر دہ نر خوں پر صارفین کو اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کر رہے ہیں گزشتہ دس روز کے دوران تحصیل لیہ میں دس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مجموعی طور پر 974دوکا نیں چیک کیں جن میں سے 127خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن پر 83500جر ما نہ عائد کیا گیا ۔ اسی طرح تحصیل کروڑ کے پا نچ پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 530دوکا نیں چیک کیں جن میں سے 70خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن پر 49550روپے جر ما نہ عائد کیا گیا ۔ جبکہ تحصیل چوبا رہ کے چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 441دوکا نیں چیک کیں جن میں سے 81خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن پر 62800روپے جرما نہ عا ئد کیا گیا ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ چیکنگ کا عمل جا ری ہے ۔