گذ شتہ چند ہفتوں سے یوں تو پورے پنجاب خصو صا لا ہور میں لاء اینڈ آ رڈر کی حالت ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی جہا نگیر بدر کے نماز جنازہ میں پی پی پی کے اہم ترین مرکزی رہنماؤں کے ساتھ جیب تراشی کی وارداتیں اور حال ہی میں حکو متی ایم پی اے کے ساتھ معروف سڑک پر اسٹریٹ کرائم کی واردات ، آ ئے روز کی ڈکیتی اور اغواکی خبروں کے تنا ظر میں اگر دیکھا جائے تو امن و امان اور لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پورے صو بے میں خا صی تشویشناک ہے ۔ لیکن جنو بی پنجاب خصو صا ضلع لیہ میں پچھلے چند مہینوں سے خا صا سکون تھا اکا دکا چھو ٹی موٹی وارداتوں کے علاوہ کو ئی ایسی بڑی واردات نہیں ہو ئی تھی جس پر تشویش کا اظہار کیا جا سکتا لیکن پچھلے چند دنوں سے توا تر کے ساتھ ہو نے والی ڈکیتی کی خبروں نے شہر یوں میں ایک بار پھر احساس عدم تحفظ پیدا کر دیا ہے ۔ابھی گذ شتہ دنوں چک150ٹی ڈی اے کے رہائشی سعید جوتہ نے اپنے بیٹے اعجاز کے ہمراہ ایم سی بی سے سترہ لا کھ روپے کا چیک کیش کرایا وہ کیش لے کر اپنی گاڑی میں گھر جا رہے تھے جب وہ بہادر موڑ کے لنک روڈ پر پہنچے تو چک نمبر139ٹی ڈی اے کے قریب ایک چوک پر 125موٹر سائیکل سوار داکووں نے انہیں روکا مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اس سے قبل بھی ڈکیتی اور چوری کے کئی واقعات اسی ایک ہفتہ میں سا منے آ چکے ہیں ۔۔
یادش بخیر سابق ڈی پی او غازی صلاح الدین کے دور میں بھی ڈکیتیوں کی وارداتیں اتنی زیادہ ہو ئی تھیں کہ انجمن تاجران اور سول سو ئٹی کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے سڑ کوں پر آ نا پڑا تھا ۔ اس دور میں بھی ہو نے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں125موٹر سا ئیکل سوار ڈکیت ما فیا ملوث تھا اور حال میں ہو نے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی موٹر سا ئیکل سوار ڈکیت ملوث ہیں ۔ اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو ماضی میں ہو نے والی ڈکیتی کی وارداتوں اور حال میں ہو نے والی ڈکیتیوں کا طریقہ کار تقریبا ایک جیسا ہے ماضی میں بھی واردا تیئے دن دیہاڑے بڑے اطمینان کے ساتھ قا نون کا مذاق اڑا تے تھے اور آ ج بھی یہ وارداتیں دن دیہاڑے ہو رہی ہیں ۔۔
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی نے جب سے لیہ پو لیس کا چارج سنبھالا ہے مجموعی طور پر ضلع لیہ میں لاء اینڈ آ رڈر کی صورت حال خا صی بہتر اور اطمینان بخش رہی ہے لیکن گذ شتہ چند دنوں سے بڑ ھٹی ہو ئی ڈکیٹی کی یہ وارداتیں بہر حال ایک سوا لیہ نشان ہیں ؟