ملتان(مانیٹرننگ ڈیسک )لاہور ،اسلام آباد کے بعد پاکستان کے بڑے شہر ملتان میں میٹرو بس کا افتتاح آج ہوگا،اس منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کریں گے،تقریب میں شرکت کیلئے1500مہمان مدعو ہیں،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی بھی شرکت متوقع ہے۔
ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 24جنوری کو میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کیلئے ملتان آئیں گے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی اس منصوبے کے افتتاح کے وقت ساتھ ہوں گے،افتتاحی تقریب کے سلسلے میں انتظامات اور تبدبلیاں مکمل کرلی گئی ہیں،افتتاحی تقریب میں غیر ملکی سفیروں سمیت1500مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے،اس تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی سمیت جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات بھی شرکت متوقع ہے،سکیورٹی انتظامات کیلئے قریبی اضلاع سے اضافی نفری طلب کی گئی ہے،تقریب بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں ہوگی جب کہ ہیلی پیڈ بھی یونیورسٹی کے سپورٹس گراﺅنڈ میں بنایا گیا ہے،تقریب کے شرکاءسے خطاب کے بعد وزیر اعظم بذریعہ بس میٹرو سٹیشن چونگی نمبر 9جائیں گے جہاں سٹنگ ایریا میں تختی کی نقاب کشائی کریں گے،وزیر اعظم کے واپس جانے کے 2گھنٹے بعد میٹرو بس روٹ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔