پٹواریوں کی ہڑتال ختم
لیہ (صبح پا کستان) اسسٹنٹ کمشنر کی مداخلت پر پٹواریوں نے ضلع لیہ میں ہڑتال ختم کر دی ،اے سی لیہ کے محکمہ انٹی کرپشن اور پٹواریوں سے مذاکرات کامیاب ۔تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں انٹی کرپشن کی من مانیوں کے خلاف ضلع بھر کے پٹواریوں نے ہڑتال کر رکھی تھی پٹواریوں کا مطالبہ تھا کہ انٹی کرپشن کے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اس صورت حال میں ضلع بھرمیں محکمہ مال کا کام رکا ہوا تھا اور عوام پریشانیوں میں مبتلا تھے اس صورت حال پر اسسٹنٹ کمیشنرلیہ منظور خان چانڈیہ نے محکمہ انٹی کرپشن اور پٹواریوں سے مذاکرات کیے اور تمام معاملات طے کر ا دیے جس پر پٹواریونین کے صدر قدیر احمد جکھڑ نے ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر اے سی لیہ منظور خان چانڈیہ نے پٹواریوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ،مذاکرات میں تحصیلدار محال لیہ ملک محبوب ہنجراء اور انٹی کریشن کے نمائندہ عابد بخاری بھی موجودتھے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر