لیہ(صبح پا کستان)نواز شریف تھل ہسپتال لیہ میں 15روز سے پانی نایاب،مریضوں ،لواحقین،ڈاکٹر و عملہ کو شدید پریشانی ،محکمہ بلڈنگ لمبی تان کر سو گیا،تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ لیہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت سے بنے غیر فعال نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے بارے میں نشاندہی کی گئی جس کا وزیر اعلیٰ پنجابنے سرپرائز معائنہ کیا اور ہسپتال کو غیر فعال رکھنے کی بنا پر ای ڈی او صحت سمیت دیگر ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات کے ساتھ ساتھ ہسپتا ل کو فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا جس پر حکومت پنجاب کی متعدد تحقیقاتی کمیٹیاں ہسپتال کو وزٹ و تحقیقات تاحال کر رہی ہیں صوبائی حکومت و محکمہ صحت پنجاب کے فوکس ہونے کے باوجود نواز شریف تھل ہسپتال فعال نہ ہو رہا ہے گذشتہ 15روز سے نواز شریف تھل ہسپتال کی پانی کی موٹر 4مرتبہ جلنے اور مرمت ہونے کے بعد بھی پانی دینے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل مریض و لواحقین ،ڈاکٹرز و عملہ ہسپتال کے ان ڈور،آؤٹ ڈور کہیں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ،ایم ایس نواز شریف تھل ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال بھٹہ نے کہا کہ موٹر کی خرابی بارے محکمہ بلڈنگ کے افسران و ای ڈی او صحت لیہ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا ہے محکمہ بلڈنگ وقتی طور پر موٹر کو ٹھیک کرتے ہیں لیکن پانی کی موٹر تاحال ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے شدید پریشانی ہے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر