ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب کی طرف سے ٹرک ڈرائیورز کے مفت ایڈز،ہیپا ٹائٹس ،شوگر ،بلڈ ٹیسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو ایک ماہ تک جاری رہیں گے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کیمپ کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے تحت ملتان روڈ گیڈر والا پائی پاس پر ٹرک ڈرا ئیورز کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔ کیمپ ایک ماہ جاری رہے گا اور اس میں ایچ آئی وی،ہیپاٹائٹس بی اور سی،بلڈ پریشر ،شوگر،ٹی بی کے علاوہ خون کے گروپ کی مفت سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ مقامی ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کیمپ کا افتتاح کیا کیمپ کی افتتاحی تقریب میں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار علی ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید،ضلعی صدر خالد ملک ،نائب صدر رانا ظفر ،چیئرمین حاجی شیخ اعظم ،جنرل سیکرٹری رضوان صدیقی ،سیکرٹری فنانس حاجی غلام محمد بھی موجود تھے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر آپریشن یاسر عباس مرزا نے ایم پی اے کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈرائیوز حضرات کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا کہ وہ ہسپتال میں جاکر اپنا ٹیسٹ کرائیں ان کی سہولت کے لیے ہم نے روڈز پر کیمپ لگائے ہیں مکمل آگاہی کے بعد ان کے بلڈسیمپل لے کر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور ان کا تمام ڈیٹا بائیومیٹرک سسٹم کے زریعے آن لائن کیا جارہا ہے رزلٹ پازیٹوآنے کے بعد ان کے موبائل نمبر لئے جاتے ہیں اور ان کو علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی جائے گی یہ کیمپ ضلعی صدر خالد ملک کی کاوشوں سے لگایا گیا ہے پہلے یہ کیمپ پنجاب کے دوسرے شہروں میں لاگائے گئے تھے ڈیرہ غازیخان ایک پسماندہ علاقہ ہے ٹرک ڈرا ئیورز اور کلینر اس سہولت سے مفت فراہم کی جانے والی سہولت کا فائدہ اٹھائیں ۔