ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ضلعی محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان شہر سے 200کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کرتے ہوئے قصاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. مقد مہ درج کر کے مجسٹریٹ کے حکم پر گوشت کو تلف کر دیاگیا. ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایاکہ سلاٹر ہاوس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف ندیم نے معمول کی کارروائی کے دوران بلاک نمبر سات کی مارکیٹ کا جائزہ لیا اور قصاب محمد حبیب ولد محمد حنیف کی دکان سے 200کلو گرام بڑا گوشت مضر صحت اور بغیر تصدیق شدہ برآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا اور قصاب کو گرفتار کرا لیا. انہوں نے بتایاکہ مجسٹریٹ درجہ اول محمد زبیر کے حکم پر مضر صحت گوشت کو تلف کر دیاگیاہے .