الخدمت فاؤنڈیشن تاحال 8ہزار بچوں کی ذمہ داریاں سنبھا ل سکا ہے۔راؤ محمد ظفر
لیہ(صبح پا کستان)یتیم بچوں کی کفالت ان کی مدد گیری سے معاشرہ اپنی انفرادی ، اجتماعی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہو سکتا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں غریب ، معذور ، یتیم ، سوسائٹی کے محروم اور پسماندہ طبقات کو اٹھانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، 8ہزار یتیم بچوں بچوں کو صحت و تعلیم کی ضروریات کا بیٹر ا اٹھایا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب راؤ محمد ظفر نے ضلع کونسل ہال لیہ میں ایک سویتیم طلبہ و طالبات کو تعلیمی اخراجات، ایجوکیشن کٹس اور ایوارڈذ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محتاط سروے کے مطابق پاکستان میں 40لاکھ یتیم بچے ہیں جن میں الخدمت فاؤنڈیشن تاحال 8ہزار بچوں کی ذمہ داریاں سنبھا ل سکا ہے۔ اگر معاشرے کے مخیر حضرات، درد مند مسلمان ، پاکستانی ، تاجر مل کر اپنے بچوں کی بیمہ پالیسی کرانا چاہتے ہیں تو وہ یتیم ، غریب بچوں کی کفالت کی ذمہ داری سنبھال کر رب کی خوشنودی حاصل کریں۔ جنرل منیجر لیہ شوگر مل لیہ زاہد عمر قریشی نے اپنے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زمینی، آسمانی آفات سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی اور یتیم ،مریض و ضرورت مندوں کے حوالے سے دی جانے والی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ کہاکہ انسانوں کی بلا امتیاز خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس قومی کار خیر میں اپنے ادارے اور انفرادی صلاحیت میں جو بھی کر سکے وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ سابق پارلیمانی لیڈر ایم ایم اے پنجاب چوہدری اصغر علی گجر نے کہا کہ حکومت نے کرپشن و بد عنوانی کے زریعہ لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ یتیم اور غریب بھی معاشرے کا حصہ ہیں اگر حکومت ان کی خیر خواہی نہیں کر سکتی تو وہ معاشرہ کبھی فلاح نہیں پا سکتا۔ تقریب سے ضلعی امیر جماعت اسلامی مبشر نعیم چوہدری، ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن لیہ رضوان احمد خان ، امیر جماعت اسلامی لیہ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری، ملک الہی بخش نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں 100طلبہ و طالبات کو 4900روپے فی کس ، ایجوکیشن کٹس ، تعلیمی کارکردگی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔