لیہ( صبح پا کستان )موک ایکسر سائز کا بنیادی مقصد مختلف اداروں کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور استعداد کار میں اضافہ کو ممکن بناکر انہیں الرٹ و تیار رکھنا ہے یہ بات ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنی نذیر نے نالہ لالا کریک پر ضلع حکومت ،غیر سرکاری تنظیموں،1122کے زیر اہتمام منعقدہ موک ایکسرسائزکے موقع پر کہی ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لیہ کے زیر اہتما م فلڈ موک ایکسر سا ئزکا انعقا د کیا گیا ، جس میں ریسکیو 1122، ،سول ڈیفنس ، لائف سٹاک اور نجی اداروں کے سٹالز لگائے گئے ، اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر لبنی نذ یرنے سٹالز کا معائنہ کیا اور فلڈ کے حوالے سے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔آخر میں ریسکیو 1122کی جانب سے سر چ اینڈ ریسکیو کا عملی مظاہر ہ کیا گیا ۔ ڈوبتے شخص کو بچانے کی مہارتیں ، لائن سرچنگ ، اینکر پوائنٹ سرچنگ اور ہنگا می انخلاء کا مظاہر ہ کیا گیا اس موقع پر کمیونٹی ایمر جنسی رسپانس ٹیم نے بھی ہنگامی انخلا ء کا مظا ہرہ کیا ۔