پٹھان کوٹ واقعہ کی ایف آئی آرکاندارج آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے ۔
عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے وہ ظاہری اور وقتی ایشوز،مسائل میں الجھ کر اپنا وقت ضائع کررہے ہیں
احتساب اور کرپشن کے خاتمہ کی باتیں کرنے والے اپنی باری آنے پرچیخ اٹھے نیب خود مختیار ادارہ ہے اسے اپنا کام کرنے دیا جائے ، رحمت خان وردگ
دھوری اڈہ (صبح پا کستان )احتساب اور کرپشن کے خاتمہ کی باتیں کرنے والے اپنی باری آنے پرچیخ اٹھے نیب خود مختیار ادارہ ہے اسے اپنا کام کرنے دیا جائے ن لیگ اپنی صفوں میں گھسے چورکرپٹ عناصر کومعصوم قراردے کران کوتحفظ فراہم کرناچاہتی ہے میاں منشاٗ کیرج کے نام پرپی ایس او
اربوں کی کرپشن کررہاہے یہ بات مرکزی صدر تحریک استقلال رحمت خان وردک نے گذشتہ روز چوک اعظم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کی ،ان کے ہمراہ خان شاد محمدخان مرکزی نائب صدر تحریک استقلال بھی تھے انھوں نے مزید کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں اہم کردارادا کررہا ہے مگر یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ جب سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے کرپٹ عناصر پرہاتھ ڈالا گیا تو ن لیگ والے اسے آئین کے مطابق قرار دے رہے تھیاگر اب پنجاب میں کرپٹ چور لٹیروں کی فہرست تیار ہوئی جن میں میاں برادران کے قریبی عزیزاور ن لیگ کے وزراٗشامل ہیں تووزیراعظم میاں نوازشریف کونیب میں اصلاحات لانے کی سوجھی ،رحمت خان وردک نے کہا قومی اسمبلی چوروں ،لٹیروں،کرپٹ اور ملک دشمن عناصر کا گڑھ ہے یوں نذرآرہاہے کہ کرپٹ عناصر کوبچانے کیلئے پارلیمنٹ نائب کے اختیارت کومحدودکرنے کا بل منظورکرائے گی اگرایسا ہواتواس قول میں کوئی دوسری رائے نہ ہوگی کہ موجودہ سیاستدان چور،کرپٹ لٹیرے اور چوروں کے ساتھی ہیں رحمت خان کا کہنا تھا کہ مشرف نے ایک بہت بڑا موقع گنوادیا اپنے دورمیں کالا باغ ڈیم بناسکتے تھے مگر انھوں نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے آگے سلنڈر کردیا تھا اگر کالا باغ ڈیم بنایا جاتا توآج بجلی کابحران اورزراعت تباہ نہ ہوتی بلکہ آج بجلی اورزراعت کے بحرانوں سے نجات حاصل کر کے ملک ترقی کرچکا ہوتا سندھ میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کے سندھ میں میں زرعی اراضی تک موجودنہیں اور کالا باغ ڈیم سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا انھوں نے مزیدکہا کہ جنرل راحیل شریف کا تعلق شہیدوں کے خاندان سے ہے مگرجنرل راحیل شریف کے مقرہ مدت میں مستفعی ہونے کی خبرموجودہ حکومت کاغیرشائستہ رویہ ہے سیاستدان یہ باور کرواچکے ہیں راحیل شریف دہشت گردی کے خاتمہ کے بعد کرپشن لوٹ مار کے خلاف اقدام ہے توان کاشکار ملک کے موجودہ سیاستدان ہوں گے اس لیئے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ن لیگ کوگوارہ نہیں ،رحمت خان وردک نی کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی بغیر کسی ثبوت کے سیالکوٹ میں ایف آئی آرکاندارج آ بیل مجھے مار کے مترادفہے جبکہ انڈیا کی ایجنسیاں یہ بات تسلیم کرچکی ہیں کہ پاکستا ن اور ان کی کسی تنظیم کے برائے راست ملوث ہونے کے کوئی شواہدنہیں ملے
رحمت خان وردک نے مزید کہا پاکستان ایک زرعی ملک ہے زراعت ملکی معشیت میں ریڑکی ہڈی کی حثیت رکتھی ہے بدقسمتی سے حکمرانوں کے رویوں اور غلط پالیسوں کی بدولت آج کسان پریشان اور ملک بحرانوں کاشکار ہے حکومت کسان کو اس کی فصل کے صیح ریٹ مقررکرئے کپاس3500,گنے300,چاول1300,گندم1200کے ریٹ مقررکرے انھوں نے مزیدکہا کہ حکومت یہ بات ذہن میں رکھے یہ ملک کاشتکاروں کی شب وروز محنت کے بل بوتے پرچل رہاہے کھاد بیج اور زرعی ادویات مہنگی اور غیر میعاری ہیں انھوں نے موجودہ کسان پیکج اربوں روپے کا فراڈ قراردیا جس سے کسان اور عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوابلکہ اپنے ہی کا رندوں کی نذر ہوگیا
رحمت خان نے کہا کہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے وہ ظاہری اور وقتی ایشوز،مسائل میں الجھ کر اپنا وقت ضائع کررہے ہیں انہیں اپنی پارٹی کومضبوط کرنے اور کارکنان کے مسائل کاادارک نہیں ہے انھوں نے پی آئی اے میں ن لیگ کی لائی گئی ترمیم کی مخالفت کرنے کراچی پہنچ گئے اور اپنے صوبہ کے ڈاکڑزپرلاگوکرنا مضحکہ خیزہے
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر