فوج ، پو لیس اور دیگر قانون نا فذ کر نے والے ادارے وطن عزیز میں امن کے قیا م کے لئے بے مثال قربا نیاں پیش کر رہے ہیں ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء
پا کستا ن لا زوال قربا نیو ں کا ثمر ہے اس کی بقاء اور دفاع کے لئے ہر فرد کو کر دار ادا کر نا ہو گا ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکر ٹری برائے داخلہ ایم پی اے مہر اعجاز احمد
لیہ (صبح پا کستان) صوبا ئی پا رلیما نی سیکر ٹری برائے داخلہ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا ہے کہ پا کستا ن لا زوال قربا نیو ں کا ثمر ہے اس کی بقاء اور دفاع کے لئے ہر فرد کو کر دار ادا کر نا ہو گا ۔ وہ ان خیا لا ت کا اظہار صبح پاکستا ن فورم کے زیر اہتمام یو م دفا ع کے مو ضو ع پر منعقدہ تقریب پا کستان زندہ باد کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء ،پر وفیسر فاروق حیا ت ، ملک مقبول الٰہی ، رانا سلطا ن محمو د اختر ، سید نیئر عباس شاہ ایڈووکیٹ ، شیخ محمد ذوالفقار ایڈووکیٹ ، سید افتخار شاہ گیلا نی ، محمد اقبال چوہا ن ، ظفر اقبا ل ہموانہ ایڈووکیٹ ، فرید اللہ چوہدری ، عبد الرحمن فریدی ، مظہر یاسر ، الہی بخش جو تہ ، غلام رسول اصغر ، عامر مسعود ضیا ء اللہ ناصر ودیگر مو جو د تھے ۔ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا کہ 6ستمبر کو پا ک فوج نے کم وسائل کے با وجود انتہا ئی بہا دری سے ایک بڑی دشمن قوت کے ارادے خاک میں ملا دئیے ۔ انہو ں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پا کستا نی عوام کا حوصلہ جرات اور حب الوطنی مثالی تھی ۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حا لا ت جہا ں پا کستا ن دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔ وہا ں دہشت گردی کے عفریت سے بھی خطرات لا حق ہیں تا ہم سول ملٹری قیا دت کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون کی بدولت دہشت گردی کے نا سور کا خا تمہ قریب ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستا نی فوج کا شمار دنیا کی بہترین ا فواج میں ہو تا ہے ۔ اور امن کے قیام میں پاک فوج کا کر دار نا قابل فراموش ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ فوج ، پو لیس اور دیگر قانون نا فذ کر نے والے ادارے وطن عزیز میں امن کے قیا م کے لئے بے مثال قربا نیاں پیش کر رہے ہیں اور عوام کے تعاون سے اس ملک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے ۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خیا لا ت کااظہار کیا ۔ بعد ازاں شہداء کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی سلا متی کے لئے دعا کی گئی ۔