تاریخ ۔۔29 جنوری 2016
موسمی بیماریوں سے گھرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،حاجی فضل
ملتان(صبح پا کستان )صحت مند معاشرے کی تشکیل اور سوسائٹی کو صحت وصفائی کے حوالہ سے ہر سطح پر باشعور کرنا ہمارا قومی وملی فریضہ ہے۔ سوائن فلو سمیت موسمی بیماریوں سے گھرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے گھروں، تجارتی مراکز اور گلیوں محلوں میں صحت وصفائی کیلئے ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ وچےئرمین ہیلپرز بزنس کونسل حاجی فضل حسین خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومز پروٹیکس کونسل ثاقف راحیل خان، چیف کوارڈی نیٹر غضنفر ملک، کلب عابد خان، معظم وحید خواجہ، رانا مبشر رئیس اور خواجہ دلشاد احمد نے سول سوسائٹی کینٹ کے ہمراہ ایس پی چوک کینٹ پر منعقدہ آگاہی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوائن فلو، ملیریا، ڈینگی بخار سمیت موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت اور ترقیاتی اداروں کو سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرنے چاہیں اس ضمن میں شہریوں کو موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔