حکومت تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ صرف کر ے ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری نوید احمد گجر
لدحانہ(صبح پا کستان)تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی بہتر تربیت مستقبل کے کامیاب انسان کی ضمانت ہے۔ پسماندہ علاقوں میں ہائی کوالٹی تعلیمی اداروں کے قیام سے نہ صرف بچوں کو بہترین تعلیمی معیار میسر آرہا ہے بلکہ وہ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہا ر

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری نوید احمد گجر نے لدھانہ گرائمرسکول لدھانہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ صرف کر ے تاکہ ہم تعلیمی دنیا میں سب سے آگے نکل سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرخوشاب بار شاہد اقبال بگھور نے کہاکہ یکساں تعلیمی معیار، بہتر تعلیم کے لئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھر پور توجہ ، مقابلہ کے امتحانات میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ سمیت دیگر اقدامات سے ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لدھانہ جیسے پسماندہ علاقے میں انٹرنیشنل معیار کی سکول کی بدولت آج ہم کہ سکتے ہیں کہ ہم ترقی کر رہے ہیں۔ پرنسپل اداہ مہر شاہد اقبال میلوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی رفتار کے مطابق ہمیں ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے پالیسیاں ترتیب دینا ہو ں گی۔ ہمار ااستاد، طالبعلموں پر حکومت زیادہ سے زیادہ توجہ دے ۔ تقریب میں سالانہ امتحانات، تقریری و تحریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ بچوں نے مختلف خاکے، ملی نغمے، تقاریرو مزاحیہ کھیل پیش کر کے شرکا کے دل جیت لئے۔