لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانیوں کے قاتل ہیں وطن دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردارا داکرنا ہوگا ۔انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں ’’امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ میں ہمارا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی،اے سی لیہ محمد عابد ،اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں ، اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،ڈی ایس پی اکرام اللہ نیازی ،میڈیا نمائندگان ،چیئرمین یونین کونسلرز،اقلیتی بلدیاتی ممبران ،نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا دہشت گر د اسلام ،پاکستان اور پاکستانیوں کے کھلے دشمن ہیں ان کا مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا دہشت گردی ایک ناسور ہے اور اس کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لیے مشترکہ طور پر کمربستہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی صفو ں میں اتحاد پیداکرکے انتہا پسندوں کو نکال باہر کرنا ہوگا۔ڈی پی او نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں اوروطن کی حفاظت کے لیے افسران و اہلکاران اپنی جان کے نذرانے بھی پیش کررے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان اداروں سے تعاو ن کریں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع خلاف فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں دے ۔انہو ں نے کہا کہ اسلام کے نام پر انسانیت کے دشمن ہمارے ملک کو بلاتفریق خون میں نہلار ہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ا پنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور اپنی جائیدداد کسی بھی اجنبی کو کراے پر دینے سے قبل مکمل چھان بین کرنی چاہیے ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے کہا پاکستان کا پرامن ،خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ملک کا ابھرتا ہوا تاثر سامنے آنے پر دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے سفر میں روڑئے اٹکانے والوں سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ترقی کی منزل پاسکتے ہیں اور امن سیمیناراس جذبے کو ابھارنے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،سید الطاف حسین شاہ و دیگر نے کہا کہ اسلام پر امن مذہب ہے جس میں قتل و غار ت گری کی قطعاً کوئی کنجائش نہیں جس کی واضح تعلیمات میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ۔بلاشبہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی یہ کسی خطے تک محدود ہے اس لیے اس مٹھی بھر انسانیت کے قاتل ٹولے کے خاتمے کے لیے ایک ہوجائیں اور ڈٹ کر مقابلے کے ذریعے خاتمہ کو ممکن بناکر دہشت گردی سے پاک معاشرے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں ۔سیمینار میں وائس چیئرمین ضلع کونسل نور محبوب میلوانہ ،صدرانجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،ممبرامن کمیٹی رانا اعجاز سہیل ،ریونیو افسران ،ریونیو اہلکاروں ،تاجر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔