لیہ(صبح پا کستان) ترقیاتی منصوبے مقررہ معیاد میں مکمل کرنے سے ہی شہریوں کو ان سے مستفید کیا جاسکتا ہے اس لیے موثر مانیٹرنگ اور دیانت داری سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے 794ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی جی محبوب احمد ،اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین،اے سی لیہ محمد عابد کلیار،اے سی کروڑ تنویر حسین یزداں ،ایکسین بلڈنگ محمد ارشد ایس ڈی او زذوالفقار چوہدری ،محمد جمشید ،ایکسین انہار آغااحسان ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر تسلیم،اے ڈی ایل جی یوسف کلیم ،ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طارق ، ملک عبدالشکور سواگ،چوہدری رضوان احمدکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی او پلاننگ عرفان انجم نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مختلف سیکٹر ز میں 794ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی مجموعی لاگت 33ارب 95کروڑ 70لاکھ روپے ہیں اور جاری شدہ 6ارب 14کروڑ 30لاکھ روپے میں سے 4ارب 23کروڑ90لاکھ روپے کے اخراجات سے ترقیاتی منصوبے69فی صد تک مکمل کیے جاچکے ہیں جن میں صوبائی اے ڈی پی کی 75سکیمیں 16ارب 78کروڑ روپے کی لاگت سے جاری شدہ 54سکیمیں 7ارب 89کروڑ روپے ،21نئی سکیمیں 8ارب 18کروڑ روپے ،کے پی آر آر پی کی3سکیمیں 87کروڑ 63لاکھ روپے ،پاک ایم ڈی جی کی 264سکیمیں 24کروڑ 80لاکھ روپے ،مخدوش عمارات کی تعمیر ومرمت کی 194سکیمیں 36کروڑ 22لاکھ روپے ،عدم دستیاب سہولیات کی 143سکیمیں 14کروڑ 92لاکھ روپے ،سائنس لیب کی 34سکیمیں 5کروڑ35لاکھ روپے اور ماڈ ل ویلیج 105ایم ایل کی چھ سکیمیں 10کروڑ 97لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کرنے کا عمل جاری ہے ۔اجلاس میں صحت تعلیم ،سپیشل ایجوکیشن ،سپورٹس ،سوشل ویلفئیر ،پولیس ،ڈسٹرکٹ جیل ،جوڈیشنری ،ایمرجنسی ،لائیوسٹاک ،زراعت کے محکموں کی ترقیاتی سکیموں کا فرداً فرداًجائزہ لیا گیا ۔اسی طرح عدم دستیاب تعلیمی سہولیات کی 143سکیمیں جن میں 127دیوریاں ،16ٹائلٹس بلاکس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں کا بھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کویقینی بناتے ہوئے مقررہ میعاد میں مکمل کرنے کے لیے قومی جذبہ سے خدمات سرانجام دیں۔