اراضی سنٹر میں ریکارڈ کی لاتعداد غلطیاں درستی کیلئے رشوت خو ری عروج پر
لیہ(صبح پا کستان)مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن اور انتقال ،رجسٹری ،فرد ملکیت جاری کرنے کے لئے قائم کئے جانے والے سنٹر میں اہلکاروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پٹواریوں کی جانب سے مواضعات کا ریکارڈ جمع کرائے جانے کے بعد اہلکاروں نے کمپیوٹرائزڈ کرنے میں لاتعداد غلطیاں کیں جن میں ناموں، کھیوٹ نمبر اور ولدیت کی غلطیاں شامل ہیں۔ اب ان کی درستی کے لئے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔سائلین کو تنگ کرنے کیلئے سنٹر میں بنائے گئے کاؤنٹرز میں سے مخصوص کاؤنٹر کی طرف دھکیل دیاجاتا ہے
جہاں پر بیٹھا اہلکار کاغذوں پر فرضی اور ناجائز اعتراض لگا کر درستگی کیلئے چکر لگواناشروع کرا دیتا ہیاور باہر کھڑے دلال سائل کو کام کرانے کیلئے اور چکروں سے بچنے کیلئے رشوت کیلئے ڈیل شروع کر دیتے ہیں رشوت نہ دینے والے سائلین ریکارڈ کی درستی کے لئے پٹوار خانوں، قانونگو اور تحصیلدار کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال پر سائلین کی بڑی تعداد جن میں چوہدری نوید،غلام حسین،محمد حسین،نذر حسین،فرمان علی،ملک خمیسہ،فرہاد حسین،محمد حسام،میاں تنویر،ارشد حسین و یگر نے ڈی سی او لیہ رانا گلزاراحمد و حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن اور فرد ملکیت جاری کرنے کے لئے قائم کئے جانے والے سنٹر میں اہلکاروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا۔