گو رنمنٹ ایم سی مڈل سکو ل نمبر 2میں سکو ل کے طلباء اور اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب
لیہ (صبح پا کستان) طا لب علمو ں کی کو الٹی ایجوکیشن کے لئے اساتذہ کر ام کے ساتھ ساتھ والدین بھی بھر پور محنت کے ذریعے سو فیصد نتا ئج کو یقینی بنا سکتے ہیں اس کے لئے بچوں کے والدین کی معاونت نہ صرف کو الٹی ایجو کیشن کے لئے ضروری ہے بلکہ سکو لو ں کے نتا ئج میں اضا فہ کے لئے بھی اساتذہ کرام اور والدین کی مشترکہ کو ششیں نتا ئج کو بہتر بنا سکتی ہیں یہ با ت گو رنمنٹ ایم سی مڈل سکو ل نمبر 2میں گزشتہ روز سکو ل کے طلبا ء کی پنجم و مڈل میں بہتر نتا ئج اور اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہی ۔ تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر عبد الغفار کھیرانی نے کی جبکہ مہما ن خصوصی سینئر ہیڈ ماسٹر سید غلام مصطفی شاہ تھے تقریب میں طلبا ء نے سبق آموز خا کے ، پیش کیے جبکہ حسن قرات ، نعت خوانی ، تقاریر اور ملی نغمو ں کے مقابلے بھی ہو ئے اور سکو ل کے طلبا ء مبشر حسین او ر ہم نوا نے سرائیکی قوالی پیش کر کے سامعین سے خوب داد حاصل کی ۔ تقریب میں طلبا ء کے والدین نے بچوں کی بھر پو ر تیاری اور کوالٹی ایجو کیشن کے لئے اساتذہ کرام راول بلوچ ، چوہدری محمد جمیل و فہیم الدین بو دلہ کی شاندار خد ما ت کو سراج تحسین پیش کیا ۔ جن کی کاوشوں کی بدولت سکو ل کے طلبا ء نے 465، 464، 345، 355،354نمبر حاصل کر کے سکو ل کا سو فیصد رزلٹ آنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر نے خطا ب کرتے ہو ئے والدین کو یقین دلا یا کہ سکو ل کا سو فیصد رزلٹ اساتذہ کی بھر پور محنت اور والدین کی معاونت سے مکمل ہوا ہے انہو ں نے اس جذبے کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت سے کا م کر تے رہیں گے ۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبا ء کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں نما یا ں کا رکردگی کے حامل طالب علمو ں میں انعاما ت اور اساتذہ کرام میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔