ڈیرہ غازی خان( مانیٹرننگ ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکھ روجھان میں 9 سے 10 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 4 ساتھی فرارہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا جب کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
source .
http://www.express.pk/story/683130/