ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ) .حکومت پنجاب کی ہدایت پر صنعت زار ڈیرہ غازیخان میں نیوٹیک کے زیر اہتمام بیوٹی پارلر کا چھ ماہ کا کورس مکمل کرنے والی 24خواتین میں سرٹیفکیٹس اور بیوٹی کٹس تقیسم کردی گئی ہیں . اس حوالے سے صنعت زار میں تقریب منعقدہوئی جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، لاء آفیسر ؍ منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی نے کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سر ٹیفکیٹس اور بیوٹی کٹس تقسیم کیں.ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد نے کہاکہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے . فارغ ا لتحصیل طالبات گھر میں چھوٹا سا کاروبار شروع کر کے خاندان کی بہتر کفالت کر سکتی ہیں .اس موقع پر عظمی سحر نے تلاوت کلام پاک اور ماہ نور رضا نے نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت حاصل کی .